احمد پور سیال(ہیلتھ ڈیسک) صحت کارڈ کے ساتھ ایفیلی ایشن کے لےے ڈاکٹرز پر تولنے لگے ۔ صحت کارڈ کے ساتھ اپنے پرائیویٹ ہسپتالوں کو الحاق کروانے کے لےے ڈاکٹروں کے مبینہ مختلف حربے ۔
مریض کو فائدہ پہنچے یا نہ پہنچے البتہ ڈاکٹرز مبینہ طور پر نذرانے اور تگڑی سفارشوں کا سہارا لے کر اپنے ہسپتالوں کو سحت کارڈ کے ساتھ ایفی لی ایٹ کرواکر اپنی جیبیں گرم کرنے کے چکروں میں ہیں ۔صحت کارڈ کا مریض کو فائدہ ہویا نہ ہو الحاق شدہ ہسپتالوں کے وارے نیارے ضرور ہوجاتے ہیں اسی لےے تو زیادہ تر ڈاکٹرز اپنے پرائیویٹ ہسپتالوں کے صحت کارڈ کے ساتھ الحاق کے لےے سر توڑ کوششیں کر رہے ہیں اور اس مقصد کے لےے متعلقہ ادارے کو ”الحاق“ کے لےے ہر ”قیمت“ ادا کرنے کو تیار ہیں ۔
پتہ چلا ہے کہ صحت کارڈ کا فائدہ مریض کو کم ڈاکٹرز کو زیادہ ملتا ہے کیونکہ مریض صرف علاج ہی کروا سکتا ہے جبکہ ڈاکٹرز اپنی مرضی کے مطابق کارڈز میں سے اپنے پیسے کھرے کرلیتے ہیں ۔دوسری جانب جب متعلقہ ادارے سے رجوع کیا گیا تو یہ موقف سامنے آیا ہے کہ ”رشوت“ یا سفارش کو بالائے طاق رکھتے ہوئے صرف اور صرف معیار پر پورا اترنے والے اور تمام تقاضے پورے کرنے والے ہسپتالوں کا ہی صحت کارڈ کے ساتھ الحاق کیا جاتا ہے۔









