کراچی(کامرس ڈیسک)شیل پاکستان لمٹیڈ (ایس پی ایل) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 31دسمبر، 2022ء کو ختم ہونے والے سال کے لیے کمپنی کے مالی نتائج کا اعلان کر دیا ہے.
جس کے مطابق کمپنی کو سنہ 2021ء میں 4,467 ملین روپے منافع کے مقابلے میں اس سال 72 ملین روپے کا بعد از ٹیکس نقصان اٹھانا پڑا ہے۔زیر تذکرہ سال کے دوران، شیل پاکستان لمٹیڈ نے کاروباری اُصولوں اور عوام ،نیز ماحولیات کے تحفظ پر اپنی توجہ برقرار رکھی اور اخراجات کو قابل انتظام سطح پر رکھتے ہوئے آپریشنل عمدگی کے لیے پر عزم رہا۔
اس کے علاوہ ، مسابقتی فائدہ برقرار رکھنے کی غرض سے بنیادی ا نفرا سٹرکچر اور برانڈ دونوں کی تعمیر میں نمایاں سرمایہ کاری کی۔شیل پاکستان لمٹیڈ نے اپنے فٹ پرنٹ میں اضافہ کیا اور 31 ریٹیل اسٹیشن، 28جنریشن۔ 5 شیل سیلیکٹ آؤٹ لیٹس اور ٹائر کیئر کے ساتھ 25 نئی کار واش سہولتیں شروع کیں جس سے صارفین کے تجربے میں اضافہ ہوا۔کمپنی نے ایندھن بھرنے کے دوران تحفظ میں صارفین کے رویوں اور طرز عمل کی تبدیلی میں صنعت کی جانب سے قائدانہ کردار ادا کیا۔
مزید برآں، 2 اور 3 پہیوں والی گاڑیوں کے لیے بھی ”احتیاط بنائے حفاظت” کے عنوان سے حفاظتی مہم چلائی اور اس طرح ایندھن بھرنے کے دوران گاڑی میں بیٹھے رہنے کے خطرات کے بارے میں آگاہی پیدا کی۔ملک میں سیلاب کے دوران، شیل پاکستان لمٹیڈ نے اپنے پارٹنرز HANDSاورنیشنل رْورل سپورٹ پروگرام (این آر ایس پی) کے تعاون سے تقریباً 19,397 افراد کے ذریعے سیلاب سے متاثر 2,771 گھرانوں کو امداد فراہم کی۔
ان امدادی سرگرمیوں میں ایک کمرے کا شیلٹر ہاؤس، راشن بیگ،طبی امداد، حفظان صحت اور بحالی کی مدد کے لیے شیلٹر کٹس کی فراہمی شامل تھی۔شیل پاکستان لمٹیڈاعلیٰ خدمات کی فراہمی اور پاکستان میں توانائی کے مستقبل کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرنے کی غرض سے مسابقتی کاروباری منصو بوں پر اپنی توجہ جاری رکھے ہوئے ہے۔