• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
منگل, 28 اپریل, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home کرائم اینڈ کورٹس
شیخ رشید کی گرفتاری

شیخ رشید کیخلاف کراچی، حب میں درج مقدمات پرکارروائی سے روک دیا گیا

News Editor by News Editor
فروری 6, 2023
in کرائم اینڈ کورٹس
0 0
0

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے عوامی مسلم لیگ (اے ایم ایل) کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کے خلاف کراچی اور حب میں درج مقدمات پر کارروائی سے روک دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے شیخ رشید کی جانب سے کراچی اور مری کے مقدمات میں حوالگی روکنے کی دائر درخواست پر سماعت کی۔شیخ رشید کی جانب سے وکلا انتظار حسین پنجوتہ اور نعیم حیدر پنجوتہ عدالت میں پیش ہوئے۔شیخ رشید کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ عدالت نے تھانہ آبپارہ کے طلبی کے سمن کے ضمن میں مزید کارروائی سے روکا تھا،

پولیس نے اسی درخواست پر مقدمے کا اندراج کیا اور گرفتاری کی، ایک اور ایف آئی آر کراچی میں درج کی گئی جب شیخ رشید پولیس کی حراست میں تھے۔جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دئیے کہ بیان دینے کی جگہ پولی کلینک ہسپتال ہے تو کراچی میں مقدمہ کیسے درج ہوگیا؟ اس دوران عدالت نے بار کونسلز ، اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کو بھی نوٹسز جاری کردئیے۔عدالت نے استفسار کیا کہ ایک ہی وقوعہ پر مختلف شہروں میں ایف آئی آر کیسے ہوسکتی ہیں ؟ شیخ رشید کے خلاف تیسرا مقدمہ مری میں درج کیا گیا، کیا ان تینوں مقدمات میں گرفتاری ہوچکی ہے ؟

شیخ رشید کے وکیل نے کہا کہ صرف ایک مقدمے میں گرفتاری ہوئی ہے ، جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ قانون تو یہ کہتا ہے جب ایک مقدمے میں گرفتاری ہو تو باقی میں بھی ہوجاتی ہے۔وکیل شیخ رشید نے کہا کہ شیخ رشید کو نامعلوم جگہ پر کرسی سے باندھ کر چھ گھنٹے تک رکھا گیا، اس دوران سیاسی سوالات کئے گئے اور تشدد بھی کیا گیا۔جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ مجھے نہیں سمجھ آرہی کہ یہ سلسلہ رکے گا کہاں؟، عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ نے سیکرٹری انفارمیشن اور ایم ڈی پی ٹی وی کیخلاف دہشتگردی کے مقدمات درج کردئیے تھے۔جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ اب وہی کچھ آپ کیخلاف ہورہا ہے،

عدالت نے استفسار کیا کہ زرا سوچیں اگر خاتون سیکرٹری انفارمیشن کو بڈھ بیر پولیس گرفتار کرکے لے جاتی تو کیا ہوتا ؟اس دوران عدالت نے شیخ رشید کے خلاف کراچی کے موچکو اور لسبیلہ تھانوں میں درج مقدمات پر کارروائی سے روکتے ہوئے عدالت نے کیس کی سماعت جمعرات تک کے لئے ملتوی کردی۔خیال رہے کہ شیخ رشید نے کراچی اور مری کے مقدمات میں حوالگی روکنے کی درخواست اپنے وکیل سردار عبد الرازق خان کے توسط سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی تھی۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: درج مقدماتشیخ رشیدکارروائیمقدمات
Previous Post

اسامہ ستی قتل کیس میں نامزد 2 ملزمان کو سزائے موت، 3 کو عمر قید کی سزا

Next Post

ہم انتظار کر رہے ہیں یہ جیل بھریں اور شروعات زمان پارک سے کریں،مریم نواز

News Editor

News Editor

Next Post
مریم نواز

ہم انتظار کر رہے ہیں یہ جیل بھریں اور شروعات زمان پارک سے کریں،مریم نواز

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

گرین کلچر

تعلیمی اداروں میں گرین کلچر کے فروغ کا آغاز ،پنجاب کے 26 ہزار سے زائد سکول پروگرام میں شامل

اپریل 28, 2026
اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے پاور آف اٹارنی پر دستخط نہ کروانے پر آئینی درخواست دائر

اپریل 28, 2026
جسٹس محسن کیانی

ٹربیونلز میں جانے کا شوق، ریٹائرڈ ججز نے بیڑا غرق کیا ہوا ہے، جسٹس محسن کیانی

اپریل 28, 2026
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

7765

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

641
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

594
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

586
گرین کلچر

تعلیمی اداروں میں گرین کلچر کے فروغ کا آغاز ،پنجاب کے 26 ہزار سے زائد سکول پروگرام میں شامل

اپریل 28, 2026
اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے پاور آف اٹارنی پر دستخط نہ کروانے پر آئینی درخواست دائر

اپریل 28, 2026
جسٹس محسن کیانی

ٹربیونلز میں جانے کا شوق، ریٹائرڈ ججز نے بیڑا غرق کیا ہوا ہے، جسٹس محسن کیانی

اپریل 28, 2026
بیرسٹرگوہر

ججزکی دیگر کورٹس منتقلی، عدلیہ پر انتظامیہ کے کنٹرول کو ظاہر کرتا ہے، بیرسٹرگوہر

اپریل 28, 2026
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading