• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home کرائم اینڈ کورٹس
شیخ رشید

شیخ رشید بازیابی کی، آر پی او پنڈی کو 8 دن کی آخری مہلت

News Editor by News Editor
اکتوبر 10, 2023
in کرائم اینڈ کورٹس
0 0
0

راولپنڈی(کورٹ رپورٹر ) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد بازیابی کیس میں ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی کو 8 دن کی آخری مہلت دے دی جب کہ سی پی او، ایک ڈی ایس پی اور چار ایس ایچ اوز کے خلاف انکوائری اور قانونی کارروائی کا حکم دے دیا۔

ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جج جسٹس صداقت علی خان نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی گمشدگی کے خلاف پٹیشن کی سماعت کی۔ عدالت نے سماعت شروع ہوتے ہی ریجنل پولیس آفیسر خرم علی سے استفسار کیا کہ آر پی او صاحب کیا پیش رفت ہے؟ اس پر آر پی او نے جواب دیا کہ سر مجھے دس دن کا وقت دے دیں۔ عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی 24 دن کی کارکردگی زیرو ہے اس کارکردگی پر آپ کو کیسے وقت دیا جائے؟

عدالت نے پوچھا سی پی او کہاں ہے؟ آر پی او نے بتایا کہ وہ موجود ہے، جج نے کہا سی پی او تو بیان حلفی میں باقاعدہ ملزم نامزد ہے، آر پی او نے کہا کہ سر آخری بار دس دن کی مہلت دے دیں مثبت پیش رفت ہوگی۔ پٹیشنر وکیل نے دس دن کی مہلت کو معاملہ طول دینے کی پالیسی قرار دیا اور کہا کہ صرف دو دن دیئے جائیں یا سی پی او، ایس ایس پی آپریشن، ڈی ایس پی، چار ایس ایچ اوز کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کی مہلت دی جائے۔

عدالت نے قرار دیا کہ آخری مہلت مانگی گئی ہے اس لیے دس دن کی تو نہیں لیکن آٹھ روز کی مہلت دے دیتے ہیں، آئندہ تاریخ 18 اکتوبر تک سابق وزیر داخلہ بازیاب نہ ہوئے تو سخت قانونی حکم جاری کر دیا جائے گا۔ جج نے آر پی او کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پٹیشنر نے بیان حلفی جمع کرا دیا ہے کہ کن افسران نے انہیں گرفتار کیا،

سی ڈی آرز بھی دے دیئے ہیں، یہ بیان حلفی اور سی ڈی آر عدالت اپنے ریکارڈ سے آپ کو فراہم کرتی ہے، اپنی شہرت کے مطابق بیان حلفی کے ایک ایک لفظ کی انکوائری کرنے ہے، اگر مقدمہ بنتا ہے تو تمام پولیس افسران کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: آخری مہلتآر پی او پنڈیبازیابیشیخ رشید
Previous Post

مہنگائی میں کمی، مفت علاج اور تعلیم کیلئے نواز شریف کا ساتھ دیں،شہباز شریف

Next Post

صدر مملکت سے سینیٹر محمد علی درانی کی ملاقات ، اہم امور پر تبادلہ خیال

News Editor

News Editor

Next Post
صدر مملکت

صدر مملکت سے سینیٹر محمد علی درانی کی ملاقات ، اہم امور پر تبادلہ خیال

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025

مہوش حیات کا انکشاف: شادی کے فیصلے میں جلدبازی نہیں کروں گی

جون 30, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading