تہران (انٹرنیشنل نیوز)دنیا بھر سے تہران میں آئے وفود نے شہید خامنہ ای کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔سعودی نائب وزیر خارجہ ولید الخریجی نے وفد کے ساتھ تعزیتی اجتماع میں شرکت کی اور رہبرِ انقلاب شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
تعزیتی اجتماع میں روس کے سابق صدر دیمتری میدیودو، چین کی قانون ساز اسمبلی کے نائب سربراہ اور قطر کی شوری کونسل کے اسپیکر سمیت عراق، مصر، فلسطین، قازقستان ،تاجکستان، کرغیزستان، ازبکستان، افغانستان، آرمینیا، آذربائیجان، نکاراگوا، بیلاروس، جارجیا، بنگلادیش اور بھارت کے نمائندوں کی بھی شرکت کی۔حماس اور حزب اللہ کے وفود نے بھی رہبرِ انقلاب کو خراج عقیدت پیش کیا۔
٭٭٭٭٭