• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
رانا ثناء اللہ

شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کے بغیر کوئی ریاست آگے نہیں بڑھ سکتی،راناثناء اللہ

News Editor by News Editor
جولائی 26, 2023
in پاکستان
0 0
0

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ امن و امان کی بہترصورتحال اور شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کے بغیر کوئی ریاست آگے نہیں بڑھ سکتی،

تمام سکیورٹی فورسز اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دے رہی ہیں، اس میں پولیس کا فرنٹ لائن کردار ہے، ایک سال میں وفاقی پولیس کی تنخواہوں، مراعات، شہدا پیکج سمیت تمام مطالبات پورے کردیئے ہیں،اب پولیس جرائم اوردہشت گردی پر قابو پانے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں اور وسائل بروئے کار لائے۔وہ بدھ کو اسلام آباد پولیس کی 38ویں کانسٹیبل پاسنگ آئوٹ پریڈ سے خطاب کررہے تھے۔

آئی جی اسلام آباد پولیس سمیت وفاقی پولیس کے دیگر حکام بھی اس پروقار تقریب میں شریک تھے۔ وفاقی وزیر نے اس موقع پر وفاقی پولیس کے جوانوں کی پریڈ کا معائنہ بھی کیا۔شرکاء سے خطاب میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہاکہ اس بیج میں شامل جوانوں کو ملک کے مختلف حصوں سے قابلیت کی بنیاد پر بھرتی کیا گیا ہے، بھرتی کا یہ عمل سیاسی، لسانی تعصب سے بالاتر ہوکر مکمل کیا گیا ہے، یہ1751پولیس جوان بشمول خواتین اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دیں گے، پولیس افسران اور جوان ہمیشہ اپنے حلف کی پاسداری کریں ۔

انہوں نے کہاکہ پولیس کے افسران اورجوان ملک اورعوام کی حفاظت کے دوران شہادت کے رتبے پربھی فائز ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ریاست کی بنیادی ذمہ داری شہریوں کی جان ومال کا تحفظ ہے۔وزیرداخلہ نے کہاکہ ریاست کا بنیادی مقصد کبھی کاروبار میں الجھنا نہیں بلکہ عوام کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہوتی ہیں جس ریاست نے اپنی بنیادی ذمہ داریاں پوری کی ہوں اسے ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا۔

انہوں نے کہاکہ امن وامان، شہریوں کے حقوق کے تحفظ کے بغیر پوری ریاست آگے نہیں بڑھ سکتی۔ انہوں نے کہاکہ سکیورٹی فورسز اپنے فرائض کی ادائیگی کو یقینی بنارہی ہیں اس میں پولیس کا ادارہ فرنٹ لائن پر کام کررہا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ جس ادارے میں یہ جوان شامل ہورہے ہیں وہ اہم ادارہ اورمقصد ہے۔ انہوں نے کہاکہ پولیس میں کام کرنا ایک سروس نہیں بلکہ عبادت ہے، اسلام آباد پولیس کے حوالے سے ذمہ داری ملنے کے بعد جو کچھ مجھے پتہ چلتا تھا اورجو جومطالبات تھے وہ مرحلہ وار پورے کردیئے،اب کوئی ایسا مطالبہ نہیں جو پورا ہونے سے رہ گیا ہو۔

انہوں نے کہاکہ اسلام آباد باقی شہروں کی نسبت ایک ماڈل سٹی تھا جہاں دنیا بھر سے لوگ آتے ہیں تو اس تناظر میں اسلام ا?باد پولیس کو درپیش تمام مسائل حل کردیئے ہیں ، اسلام آباد سٹی اور اسلام آباد پولیس ماڈل بنادی ہے۔ انہوں نے کہاکہ شہدا فیملیز کے عرصہ دراز سے پیکج بقایا جات تھے جب مجھے معلوم ہوا تو وزیراعظم کے علم میں معاملات لایا تو انہوں نے فوری طور پر شہداء پیکج کے بقایا جات یکمشت ادا کئے اور الحمد اللہ ہم اس حوالے سے بھی سرخرو ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اسلام آباد پولیس ہسپتال کیلئے 5 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ، اس کی تکمیل سے پولیس جوانوں اور ان کے اہل خانہ کو علاج کی بہترین سہولیات میسر آئیں گی، اسی طرح اسلام آباد پولیس کے بچوں کی تعلیم کے حوالے سے اقدامات اٹھائے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اسلام آباد کا امن وامان پورے ملک کے امن وامان کی نمائندگی کرتا ہے، اسلام آباد میں ہر قسم کے جرائم پر قابو ہونا چاہئے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: امن وامانتحفظجان ومالراناثناء اللہشہروں
Previous Post

پاکستان میں40فیصد سے زائد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں ،احسن اقبال

Next Post

معاشی استحکام کے لئے سبز انقلاب وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ، عبدالعلیم خان

News Editor

News Editor

Next Post
صدر استحکام پاکستان پارٹی

معاشی استحکام کے لئے سبز انقلاب وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ، عبدالعلیم خان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

اجلاس

مغربی رہنما سرد جنگ کے دور کی "زیرو سم” سوچ میں جکڑے ہوئے ہیں، چینی میڈیا

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

سی پی سی سینٹرل کمیٹی کی جانب سے ” فیصلہ سازی، غور و خوض اور کوآرڈینیشن کے ادارے کے امور سے متعلق قواعد و ضوابط” پر نظر ثانی

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

اتحاد اور جدوجہد ہی چینی عوام کے لئےعظیم تاریخی کامیابیاں تخلیق کرنے کا واحد راستہ ہے، چینی صدر

جون 30, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
اجلاس

مغربی رہنما سرد جنگ کے دور کی "زیرو سم” سوچ میں جکڑے ہوئے ہیں، چینی میڈیا

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

سی پی سی سینٹرل کمیٹی کی جانب سے ” فیصلہ سازی، غور و خوض اور کوآرڈینیشن کے ادارے کے امور سے متعلق قواعد و ضوابط” پر نظر ثانی

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

اتحاد اور جدوجہد ہی چینی عوام کے لئےعظیم تاریخی کامیابیاں تخلیق کرنے کا واحد راستہ ہے، چینی صدر

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

جوہری آلودہ پانی کے سمندر میں اخراج کے خلاف چین کا موقف بدستور برقرار ہے، چینی وزارت خارجہ

جون 30, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading