لاہور کے فیکٹری ایریا میں واقع پنجاب سوسائٹی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں درخت سے شہد کا چھتہ اتارتے ہوئے ایک شخص نیچے گر کر جان کی بازی ہار گیا۔
پولیس کے مطابق 55 سالہ گل خان درخت پر چڑھ کر شہد نکالنے کی کوشش کر رہا تھا کہ اچانک پاؤں پھسلنے سے زمین پر آ گرا۔ حادثے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
گل خان کا تعلق سوات سے تھا اور وہ عارضی طور پر لاہور میں مقیم تھا۔ لاش کو ضروری کارروائی کے بعد مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔