• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home کرائم اینڈ کورٹس
شہباز گل کیس

شہباز گل کیس میں اسپیشل پراسیکیوٹر کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

News Editor by News Editor
فروری 2, 2023
in کرائم اینڈ کورٹس
0 0
0

اسلام آباد( کورٹ رپورٹر ) اداروں میں بغاورت پر اکسانے کے مقدمے میں اسپیشل پراسیکیوٹر کی تعیناتی کے خلاف شہباز گل کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کی، جس میں شہباز گل نے راجا رضوان عباسی کی بطور اسپیشل پراسیکیوٹر تعیناتی کو چیلنج کر رکھا ہے۔ اس موقع پر راجا رضوان عباسی کی جانب سے راجا علیم عباسی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے آغاز پر عدالت نے استفسار کیا کہ اٹارنی جنرل کی تعیناتی کا کیا ہوا، جس پر شہباز گل کے وکیل نے جواب دیا کہ تعیناتی ہو رہی ہے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اکثر کیسز میں اسپیشل پراسیکیوٹر تعینات کیے جاتے ہیں، جس پر وکیل نے کہا کہ ایسا صرف غیر معمولی حالات میں ہوتا ہے اور اس کیس میں ایسی صورتحال نہیں ہے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ پراسیکیوٹرز تعیناتی پر بل ابھی قائمہ کمیٹی میں زیر بحث ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ مطلب یہ ابھی قانون نہیں بنا ہوا ۔ صوبوں میں تو خاص مقدمات میں اسپیشل پراسیکیوٹر تعینات کیے جاتے ہیں۔ عدالت نے استفسار کیا کہ شہباز گل کے خلاف ایف آئی آر پولیس کی ہے یا ایف آئی اے کی ؟، جس پر وکیل نے جواب دیا کہ کہ پولیس کی ایف آئی آر ہے۔

عدالت نے پوچھا کہ کیا اس کیس میں ڈپٹی اٹارنی جنرل ، پراسیکیوٹر ہو سکتا ہے ؟، جس پر وکیل نے بتایا کہ قانون کے مطابق ڈسٹرکٹ کورٹس میں ڈپٹی اٹارنی جنرل ، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل پراسیکیوٹر نہیں ہو سکتے ۔ وکیل علیم عباسی نے کہا کہ راجا رضوان عباسی نوٹیفائی اسپیشل پراسیکیوٹر ہیں، ان کی تعیناتی قانون کے مطابق ہوئی۔ ملزم کو اپنا وکیل مقرر کرنے کا حق ہے، پراسیکیوٹر تعیناتی کا اختیار نہیں ۔

عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ آپ ایڈیشنل اور اسسٹنٹ پراسیکیوٹرز تعینات کیوں نہیں کرتے؟، کہہ کہہ کر تھک گئے کہ ایڈیشنل اور اسسٹنٹ پراسیکیوٹرز تعینات کریں۔ علیم عباسی ایڈووکیٹ نے عدالت سے کہا کہ شہباز گل کے اوپر بغاوت اور غداری کے مقدمات ہیں، بنتے ہیں یا نہیں وہ مجھے نہیں معلوم۔ بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہباز گل کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس میں اسپیشل پراسیکیوٹر کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: اداروںاسپیشل پراسیکیوٹربغاورتتعیناتیشہباز گل کیسمقدمے
Previous Post

عمران خان ہر بار دوسروں پر ذمہ داری ڈال کر بری الذمہ نہیں ہو سکتے،شیری رحمان

Next Post

مبینہ بیٹی کو ظاہر نہ کرنے پر عمران خان کی نااہلی کی درخواست میں اہم پیش رفت

News Editor

News Editor

Next Post
عمران خان

مبینہ بیٹی کو ظاہر نہ کرنے پر عمران خان کی نااہلی کی درخواست میں اہم پیش رفت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025

مہوش حیات کا انکشاف: شادی کے فیصلے میں جلدبازی نہیں کروں گی

جون 30, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading