• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 29 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home انٹرنیشنل

شہباز شریف کا ایران میں اعلیٰ سطحی دورہ، آیت اللّٰہ خامنہ ای سے ملاقات میں پاک-ایران تعلقات پر تبادلہ خیال

News Editor by News Editor
مئی 27, 2025
in انٹرنیشنل
0 0
0

تہران میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای سے اہم ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی امن، اور امتِ مسلمہ کے مسائل پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کی طرف سے پاکستان کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا اور آیت اللّٰہ خامنہ ای کو مسلم دنیا کی ایک عظیم رہنما قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ امتِ مسلمہ ایرانی رہبر کی قیادت اور رہنمائی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

ملاقات میں وزیراعظم نے بھارتی جارحیت اور توسیع پسندانہ عزائم پر ایرانی قیادت کو بریفنگ دی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے اور ایران کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانا چاہتا ہے۔

آیت اللّٰہ خامنہ ای نے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسلامی دنیا میں پاکستان کو ایک منفرد مقام حاصل ہے، اور غزہ میں جاری صیہونی مظالم کے خلاف پاک-ایران کو مل کر عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے پرامن نیوکلیئر پروگرام کی حمایت کا اعادہ کیا اور جوہری مذاکرات میں ایرانی قیادت کی حکمت و بصیرت کی تعریف کی۔ اس موقع پر انہوں نے علامہ اقبال سے آیت اللّٰہ خامنہ ای کی عقیدت کا بھی خصوصی ذکر کیا اور ایران کے روحانی پیشوا کو پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت دی۔

ملاقات کے دوران نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر داخلہ محسن نقوی، اور وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف ایرانی صدر کی دعوت پر آج دوپہر تہران پہنچے جہاں ایرانی وزیر داخلہ اور پاکستان میں ایران کے سفیر نے ان کا استقبال کیا۔ ہوائی اڈے پر ایرانی فوج کے چاک و چوبند دستے نے وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: #GazaAllama IqbalAyatollah KhameneiIndian aggressionIranMuslim Ummahnuclear talksPakistan Iran relationsShehbaz SharifTehran visitآیت اللہ خامنہ ایامت مسلمہایرانبھارت جارحیتپاک ایران تعلقاتتہران دورہجوہری مذاکراتشہباز شریفعلامہ اقبالغزہ
Previous Post

الیکشن جیتنے کے لیے دہشتگردی کا کھیل؟ سابق بھارتی وزیر خارجہ کا مودی پر سنسنی خیز انکشاف

Next Post

اسرائیل میں 12 سالہ بچوں کو عمر قید: اقوامِ متحدہ کا شدید ردعمل

News Editor

News Editor

Next Post

اسرائیل میں 12 سالہ بچوں کو عمر قید: اقوامِ متحدہ کا شدید ردعمل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
لاجسٹکس

چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

جون 29, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading