لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف ،سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز اور دیگر سینئر لیگی رہنمائوں کا آئندہ چند روز میں لندن روانگی کاامکان ہے۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور مرکزی رہنما ئوں کی ملاقات میں آئندہ عام انتخابات کیلئے حکمت عملی اور پارٹی قائد نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے تفصیلی اور حتمی مشاورت کی جائے گی ۔
ذرائع کے مطابق سینئر وکلاء نے بھی نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے بریفنگ دی ہے ۔ ذرائع کے مطابق مشاورت کے لئے خواجہ آصف ، رانا ثنا اللہ ، رانا تنویر، احسن اقبال،میاں جاوید لطیف کالندن روانگی کا امکان ہے ۔









