شہبازشریف

شہبازشریف سے اسکندر ممنی کی ملاقات، ایرانی صدر کا پیغام پہنچایا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ایران امریکا جنگ رکوانے کیلئے پاکستان ایک بار پھر متحرک ہوگیا۔ وزیراعظم شہباز شریف سے ایرانی وزیر داخلہ اسکندر ممنی نے ملاقات کی اور ایرانی صدر کا پیغام پہنچایا۔ ملاقات میں خطے کی کشیدہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک ایران تعلقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ایران کے وزیرِ داخلہ اسکندر ممنی وزیراعظم ہاﺅس پہنچے، جہاں وزیراعظم شہباز شریف نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماں نے پاکستان اور ایران کے برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے، دوطرفہ تعاون کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت، اقتصادی روابط اور علاقائی تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو نئی جہت دینا چاہتا ہے۔ملاقات میں سرحدی سلامتی، انسدادِ دہشت گردی، غیر قانونی اسمگلنگ کی روک تھام اور دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی تعاون کو مزید مثر بنانے پر بھی مشاورت کی گئی۔

دونوں رہنماں نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ، اعلی سطحی روابط کے تسلسل اور مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لیے تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔اس موقع پر ایرانی وزیرِ داخلہ اسکندر ممنی نے وزیراعظم شہباز شریف کو ایرانی قیادت کی جانب سے نیک تمناں کا پیغام بھی پہنچایا۔ایرانی وزیر داخلہ کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں