مشہور پاکستانی ماڈل اور اداکارہ مہرالنسا اقبال نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں اپنے شوہر زکریا شاہ کی فٹنس کے حوالے سے دلچسپ باتیں شیئر کیں۔ انہوں نے بتایا کہ شوہر نے کبھی مزاح میں کہا تھا، "جب تم موٹی ہو جاؤ گی یا آنٹی لگنے لگو گی، تب میں تمہیں چھوڑ دوں گا۔”
مہرالنسا نے ہنستے ہوئے کہا کہ وہ یہ بات سنجیدگی سے نہیں لیتی کیونکہ اگر وہ واقعی "آنٹی” بن بھی جائیں تو شوہر انہیں نہیں چھوڑ سکتا کیونکہ وہ جائیداد کا آدھا حصہ لے کر جا سکتی ہیں۔
اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ وہ خود بھی صحت مند اور فٹ رہنے کی خواہشمند ہیں، اس لیے شوہر کی خواہش کے مطابق باقاعدہ ورزش کرتی ہیں کیونکہ موٹاپا صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔
شوہر کی فٹنس کے حوالے سے ایک مزید مزاحیہ واقعہ بھی بتایا کہ لاہور جاتے ہوئے شوہر نے فون کر کے پوچھا، "ڈمبلز گاڑی میں رکھے ہیں؟” جس پر وہ حیران رہ گئیں۔