ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی گزشتہ 25 برسوں سے فلم انڈسٹری میں کام کررہی ہیں۔ انہوں نے اپنا فلمی کیریئر 1996 میں بنگالی فلم بیئر پھول سے کیا، جس کے بعد وہ ہندی فلموں کی جانب آئیں،
ان کی پہلی ہندی فلم راجہ کی آئے گی بارات تھی۔ رانی مکھرجی نے حال ہی میں انکشاف کیا کہ اپنی نوجوانی میں وہ فلموں میں کام کرنے کی خواہشمند نہیں تھیں، ان کا تعلق ایک فلمی گھرانے سے تھا لیکن ان کے والدین فلموں کے حوالے سے گھر پر کوئی بات نہیں کیا کرتے تھے۔
ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے فلموں میں کام اس لیے شروع کیا کیونکہ ان کے خاندان کو مالی مدد کی ضرورت تھی۔ واضح رہے دو برس فلموں سے دور رہنے کے بعد اس ماہ رانی مکھرجی ایک بار پھر فلم میں پرفارم کرتے ہوئے نظر آئیں گی، ان کی نئی فلم مسز چٹرجی ورسز ناروے ہے۔