ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کو 20 سال میں پہلی مرتبہ اہلیہ اور بچوں سمیت منت کے نام سے مشہور اپنا گھر چھوڑنا پڑگیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ میں کہا گیا کہ شاہ رخ خان ممبئی میں دوسری جگہ منتقل ہونے والے ہیں، انکا نیا گھر ممبئی کے پوش علاقے میں موجود پوجا کاسا اپارٹمنٹس ہیں۔
شاہ رخ خان گزشتہ دو دہائیوں سے باندرہ کے مشہور بنگلے منت میں رہائش پذیر ہیں، لیکن مئی سے منت کی تزئین و آرائش کا کام شروع ہونے کے باعث شاہ رخ اور ان کا خاندان عارضی طور پر ایک قریبی عمارت میں منتقل ہو رہا ہے۔
شاہ رخ خان اپنی اہلیہ گوری خان اور بچوں آریان، سہانا اور ابرام کے ساتھ باندرہ کے پالی ہل علاقے میں واقع ایک لگژری اپارٹمنٹ بلڈنگ پوجا کاسا میں منتقل ہو رہے ہیں۔ یہ عمارت معروف فلمساز واشو بھگنانی، ان کے بیٹے جیکی بھگنانی اور بیٹی دیپشیکھا دیشمکھ کی ملکیت ہے۔پوجا کاسا میں بھگنانی خاندان کئی سالوں سے مقیم ہے۔ واشو بھگنانی اپنی اہلیہ کے ساتھ وہیں رہتے ہیں جبکہ ان کے بیٹے جیکی بھگنانی اور ان کی اہلیہ و اداکارہ راکول پریت سنگھ بھی اسی عمارت میں رہائش پذیر ہیں۔









