ممبئی (شوبز ڈیسک ) بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ شاہ رخ خان نے مجھے اور سہانا کو لپ سنگنگ کی ٹیوشن دی تھی۔
ایک انٹرویو میں عالیہ بھٹ نے انکشاف کیا کہ بیٹی کی پیدائش کے چند ماہ بعد شوٹنگ کیلئے واپس آئی تو میں پہلی بار ایسا گانا شوٹ کروانے جا رہی تھی جو مکمل لپ سنک گانا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ میں کافی گھبرائی ہوئی تھی اور گانے کی شوٹنگ بارے کرن جوہر سے بات کر رہی تھی تو انہوں نے مجھ سے کہا کہ آپ اپنی پریشانی دور کرنے کیلئے شاہ رخ کو فون کیوں نہیں کرتیں؟ شاید وہ آپ کو کچھ ٹپس دے دیں۔
عالیہ نے بتایا کہ کرن جوہر کی تجویز پر میں نے شاہ رخ کو فون کیا تو انہوں نے کہا کہ سہانا کو بھی لپ سنگنگ سیکھنی ہے، دونوں ساتھ میں ٹیوشن لے لینا، تو اپنا گانا لے کر آجا۔انہوں نے بتایا کہ میں شاہ رخ کے بلانے پر ان کے گھر گئی ،وہاں ہم نے تقریبا 2سے 3گھنٹے مسلسل پریکٹس کی یہاں تک کہ شاہ رخ کو فلم کا گانا’تم کیا ملے’ اچھی طرح یاد ہوگیا۔









