ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان نے شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کی ریلیز والے دن اپنی فلم کا ٹیزر جاری کرنے کا اعلان کر دیا۔
سوشل میڈیا اکاونٹس پر سلمان خان نے بتایا ہے کہ فلم کسی کا بھائی کسی کی جان کا ٹیزر 25جنوری کو مداح بڑی سکرین پر دیکھ سکیں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کی فلم پٹھان بھی 25جنوری کو ریلیز ہو رہی ہے۔بھارتی میڈیا نے بتایا ہے فلم پٹھان کی کئی دنوں سے ایڈوانس بکنگ بھی جاری ہے۔