لاہور(سپورٹس نیوز)قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی اسلام آباد میں اپنا ڈرائیونگ لائسنس بنوانے میں کامیاب ہو گئے۔ انہوں نے اسلام آباد ٹریفک آفس جا کر اپنا ڈرائیونگ لائسنس حاصل کیا۔ شاہین آفریدی نے اپنے فینز کے نام ایک ویڈیو پیغام میں بتایا کہ وہ ڈرائیونگ لائسنس لینے کے ٹریفک آفس میں گئے تو انہوں نے ڈرائیونگ لائسنس ملنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ شاہین آفریدی نے بتایا کہ میں ڈرائیونگ کا لائسنس بنوانے کے لئے آیا تھا ۔
سب کچھ توقع سے زیادہ آسانی سے ہو گیا۔ انہوں نے بتایا کہ سنا تھا ڈرائیونگ کا لائسنس مشکل سے بنتا ہے لیکن اب یہ مشکل کام آسان ہو چکا ہے۔ شاہین آفریدی نے اپنے فینز کو مشورہ دیا کہ جن کے ڈرائیونگ لائسنس نہیں بنے وہ سب جلدی اپنے ڈرائیونگ لائسنس بنوا لیں، انہوں نے تاکید کی کہ لائسنس ضرور بنوائیں۔ ہم نے دوسرے لوگوں کی بھی حفاظت کرنی ہے۔