کراچی (شوبز ڈیسک ) اداکار شان شاہد نے بھارت میں کام کرنے کی مشروط حمایت کردی۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے کیا۔
شان شاہد نے کہا کہ میں بھارت میں کام سے کسی کو منع نہیں کرتا اگر کوئی کام کرنا چاہتا ہے تو ضرور کرے، اپنی شناخت بنائے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی فلمی صنعت کو برابری کی بنیاد پر مل کر کام کرنا چاہئے، لیکن کشمیر بارے میرے اپنے کچھ نظریاتی اختلافات ہیں جنہیں میں کسی اور پر مسلط نہیں کرتا لیکن میں خود بھارت میں کام نہیں کرسکتا۔
انہوں نے کہا کہ آپ جانتے ہیں کہ میرے والد نے کشمیر کے لئے فلم امن بنائی تھی، آج بھی بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی افسوسناک ہے،انتخابات میں مذہب کارڈ استعمال کیا جاتا ہے، میں صرف یہ کہتا ہوں کہ آئیے برابری کی بنیاد پر ایک فلم بنائیں جہاں ہم نفع اور نقصان کو 50-50فیصد پر برابر تقسیم کریں گے،اگر ایسا ہو تو میں بھی کام کرنے کے لئے تیار ہوں۔