دمشق(نیوز رپورٹر)شامی حکام نے اعلان کیا ہے کہ حلب میں کیپٹاگون گولیوں کے ایک ڈیلر کو گرفتار کرکے منشیات کی بڑی مقدار پر مشتمل ایک ذخیرے کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔
شام کی خبر رساں ایجنسی کی طرف سے شائع خبر کے مطابق منشیات کنٹرول انتظامیہ نے حلب سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کے تعاون سے ایک کامیاب سکیورٹی آپریشن کیا اور کیپٹاگون گولیوں کے فروغ دینے والے کو گرفتار کرلیا۔
وزارت داخلہ نے کہا کہ محکمہ نارکوٹکس کنٹرول، حلب سیکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کے تعاون سے، ایک کامیاب سیکیورٹی آپریشن کے بعد کیپٹاگون گولیوں کے ڈیلر کو گرفتار کرنے میں کامیاب رہا۔ اس کے نتیجے میں تقریبا 30 لاکھ نشہ آور گولیوں پر مشتمل ایک ذخیرہ قبضے میں لے لیا گیا۔ گرفتار شخص کو مجاز عدلیہ کے حوالے کرنے کے لیے ضروری قانونی اقدامات کیے گئے ۔