ریاض (نیوز رپورٹر )سعودی وزارت خارجہ نے سعودی عرب کی جانب سے اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ ان حملوں میں شام کے پانچ مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا گیا اور درجنوں شہری اور فوجی زخمی ہوگئے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق مملکت نے قابض اسرائیلی حکام کی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کے ذریعے شام اور خطے کی سلامتی اور استحکام کو خطرے میں ڈالنے کی کوششوں کو یکسر مسترد کر دیا۔
سعودی عرب نے عالمی برادری خاص طور پر سلامتی کونسل کے مستقل ارکان پر بھی زور دیا کہ وہ اس حوالے سے اپنا کردار ادا کریں اور شام اور خطے میں اسرائیل کی ان مسلسل خلاف ورزیوں کے خلاف سنجیدگی اور عزم کے ساتھ کھڑے ہوں اور اسرائیل کے خلاف بین الاقوامی احتسابی میکانزم کو فعال کریں۔