واشنگٹن( نیوز ڈیسک ) امریکی سینٹرل کمانڈ نے شمال مشرقی شام میں ایک ہیلی کاپٹر حملے میں داعش کے ایک سینئر رہنما کو ہلا کرنے کا اعلان کردیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی سینٹ کام نے کہا کہ یہ آپریشن داعش رہنما حمزہ الحمصی کو مارنے کے حوالے سے کامیاب رہا ۔ شام میں کارروائی کے دوران 4 امریکی فوجی زخمی بھی ہوگئے تھے۔ امریکی افواج جو شدت پسند تنظیم کے خلاف بین الاقوامی اتحاد کی قیادت کر رہی ہیں شمالی اور شمال مشرقی شام میں کرد جنگجوں کے زیر کنٹرول علاقوں میں تعینات ہیں۔
امریکی افواج نے کئی کارروائیوں میں رہنماں کو ختم کرنے یا گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ ان کارروائیوں میں سب سے نمایاں اکتوبر 2019 میں دولت اسلامیہ شام و عراق کے رہنما ابوبکر البغدادی کو ہلاک کرنے والے کارروائی تھی۔ اس کے بعد گزشتہ فروری میں شمال مغربی شام کی ادلب گورنری میں کی گئی کارروائی نمایاں تھی جس میں ابو ابراہیم القرشی کو ہلاک کیا گیا تھا۔
اس تنظیم نے گزشتہ دنوں زلزلے کی وجہ سے ہونے والی افراتفری کا فائدہ اٹھایا ہے کیونکہ اس نے 12 فروری کو وسطی شام میں ایک حملہ کیا ہے جس میں حکومتی فورسز کے ایک رکن کے علاوہ دس شہری مارے گئے تھے۔









