راولپنڈی:
موضع ڈھونگ، تھانہ جاتلی کے علاقے میں شادی کی تقریب اُس وقت خوفناک صورتحال میں بدل گئی جب کھانے کے باعث 139 افراد فوڈ پوائزننگ کا شکار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق، شادی کے کھانے کا انتظام کرنے والے پکوان سینٹر میں صفائی کے ناقص انتظامات تھے، اور عملے کے پاس میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ بھی موجود نہیں تھے۔
محکمہ صحت کی شکایت پر پکوان سینٹر کے مالک اور 3 ملازمین کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
ایف آئی آر میں درج ہے کہ کھانے کے نمونے، کچن کی حالت اور دیگر شواہد سے ثابت ہوا کہ صفائی میں کوتاہی اور غیر محفوظ اشیاء کا استعمال فوڈ پوائزنگ کا سبب بنا۔