عامر خان

شادی پر مخالفت سامنے آنے کے بعد عامر خان نے گوری کا مذہب بتادیا

ممبئی (شوبز ڈیسک)نامور بھارتی اداکار عامر خان نے مختلف حلقوں کی جانب سے اپنی تیسری شادی کی مخالفت سامنے آنے کے بعد نئی اہلیہ گوری سپراٹ کے مذہب کے بارے میں بتادیا۔بالی ووڈ اداکار عامر خان اور ان کی نئی اہلیہ گوری سپراٹ کی شادی کے بعد بھارت میں کچھ حلقوں کی جانب سے ان پر شدید تنقید کی جا رہی ہے اور ان کے خلاف فتوے بھی جاری کیے گئے۔

اس مخالفت کے جواب میں اب عامر خان نے اپنی اہلیہ کے مذہب کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔عامر خان نے واضح کیا ہے کہ ان پر لگائے جانے والے لو جہاد کے الزامات اور سوشل میڈیا پر جاری پروپیگنڈا بالکل جھوٹا ہے۔بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ نے نئی اہلیہ کے مذہب کے بارے میں بتایا کہ میری اہلیہ گوری سپراٹ ہندو نہیں بلکہ عیسائی ہیں، وہ عیسائی خاندان سے تعلق رکھتی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں