کراچی (شوبز رپورٹر)پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کی اپنی شادی کی تقریب میں بالی وڈ گیت پر انٹری نے تعریفوں کے ٹوکرے سمیٹ لیے۔
”جفا”اور”نوروز”جیسے ڈراموں میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ ماورا حسین نے 2025 کو اپنی زندگی کا یادگار سال بناتے ہوئے زندگی کے ایک خاص اور نئے سفر کا آغاز کردیا ہے۔
ماورا حسین نے یوں تو متعدد اسٹارز کے ساتھ کام کیا لیکن انکا اداکار امیر گیلانی کے ساتھ کام کرنا خوش آئند ثابت ہوا کیونکہ دونوں نے پوری زندگی ساتھ گزارنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ماورا حسین اور امیر گیلانی کا شمار بھی ان اسٹار جوڑی میں ہوتا ہے جو آن اسکرین اپنی جادوئی کیمسٹری سے سب کے دل جیتنے میں کامیاب تھے لیکن حقیقی زندگی میں کھل کر ایک دوسرے کا ہاتھ تھامتے نہیں دکھ رہے تھے۔5 فروری کو دونوں نےنکاح کیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری ہوتے ہیں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئیں۔