• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home کاروبار
سی پیک

سی پیک کے دس سال ،چین سے 25.4 ارب ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری

News Editor by News Editor
جولائی 12, 2023
in کاروبار
0 0
0

لاہور(کامرس ڈیسک)بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے اہم منصوبے چین پاکستان اقتصادی راہداری نے پاکستان میں گزشتہ دہائی کے دوران چین سے 25.4 ارب ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری کو راغب کیا ۔

چینی وزارت خارجہ کے ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ سی پیک نے ایک جامع ”1+4”تعاون کی ترتیب تشکیل دی ہے جس کے مرکز میں سی پیک اور گوادر پورٹ، ٹرانسپورٹ کا بنیادی ڈھانچہ، توانائی اور صنعتی تعاون چار اہم شعبوں کے طور پر ہیں۔

سی پیک کے منصوبوں نے روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے جس سے 192,000 ملازمتیں پیدا ہوئی ہیں۔ مزید برآں سی پیک نے 6,000 میگا واٹ بجلی کی پیداوار، 510 کلومیٹر ہائی ویز کی تعمیر اور قومی ترسیلی نیٹ ورک کو 886 کلومیٹر تک پھیلانے میں سہولت فراہم کی ہے۔ سی پیک کو چین پاکستان تعاون میں ایک اہم منصوبہ سمجھا جاتا ہے اور یہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔پاکستان میں سی پیک کی 10ویں سالگرہ کی تقریبات جوش و خروش سے منائی جارہی ہیں۔

سی پیک نے نہ صرف پاکستان کی قومی ترقی اور علاقائی روابط میں کردار ادا کیا ہے بلکہ تعاون کے نئے شعبوں کو بھی دریافت کیا ہے جن میں زراعت، سائنس اور ٹیکنالوجی، ٹیلی کمیونیکیشن اور لوگوں کی بہبود شامل ہیں۔وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کے معاشی منظر نامے کو تبدیل کرنے میں سی پیک کے اہم کردار کا اعتراف کیا۔ سی پیک کے تحت اربوں ڈالر کے ترقیاتی منصوبوں کے نفاذ سے پاکستان کو سماجی و اقتصادی فوائد حاصل ہوئے ہیں جس سے ملک کی علاقائی اور عالمی سطح پر ترقی ہوئی ہے۔

وزیراعظم نے سی پیک منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کرنے اور چین کے ساتھ زراعت، خصوصی اقتصادی زونز، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور معدنی وسائل کی تلاش جیسے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار بھی کیا ہے ۔ماہرین نے پاکستان کے ترقیاتی منظر نامے پر سی پیک کے تبدیلی کے اثرات کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ دہائی کے دوران متعدد اربوں ڈالر کے منصوبوں کی تکمیل، بشمول پاور پلانٹس، اورنج لائن جیسے ماس ٹرانزٹ سسٹم اور سڑک کے بنیادی ڈھانچے نے ملک کو آگے بڑھایا ہے۔

بیلٹ اینڈ رود انیشیٹو کا وژن پاکستان کے سٹریٹجک محل وقوع کے ساتھ مل کر قوم کو تجارت، مینوفیکچرنگ اور زراعت کے لیے ایک علاقائی مرکز کے طور پر ابھارتا ہے ،سی پیک پاکستان اور چین کی قیادت کے درمیان غیر متزلزل عزم اور تعاون کی نمائندگی بھی کرتا ہے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: سی پیککامرس ڈیسک
Previous Post

چمڑے کے جوتوں کی برآمدات میں مئی کے دوران سالانہ بنیادوں پر 50 فیصد اضافہ ہوا

Next Post

پنجاب کے تعلیمی بورڈز کا امتحانی پیپر پیٹرن تبدیل کرنے کا اصولی فیصلہ

News Editor

News Editor

Next Post
تعلیمی بورڈز

پنجاب کے تعلیمی بورڈز کا امتحانی پیپر پیٹرن تبدیل کرنے کا اصولی فیصلہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

چین

چین میں پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی کا سنکیانگ میں خورگوس فری ٹریڈ زون کا دورہ

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے ارکان کی کل تعداد 10 کروڑ سے تجاوز کر گئی

جون 30, 2025
خلیل ہاشمی

پا کستانی پو یلین کا چین-یوریشیا ایکسپو میں افتتاح

جون 30, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
چین

چین میں پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی کا سنکیانگ میں خورگوس فری ٹریڈ زون کا دورہ

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے ارکان کی کل تعداد 10 کروڑ سے تجاوز کر گئی

جون 30, 2025
خلیل ہاشمی

پا کستانی پو یلین کا چین-یوریشیا ایکسپو میں افتتاح

جون 30, 2025
رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading