اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)جمعیت علما ئے اسلام کے سیکرٹری جنر ل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ عالمی اسٹیبلشمنٹ نے ماضی میں سی پیک کو روکا،
چیئر مین پی ٹی آئی آنجہانی ہوگئے،سی پیک کا سب سے پہلے تصور مولانا فضل الرحمان نے پیش کیا،ون بیک ڈور کا ہم نے تصور دیا، ان خیالات کا اظہار منگل کے روزپارلیمنٹ ہاﺅس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،کیمونسٹ پارٹی کی دعوت پر چین گئے ،چین کے دورے کے حوالے سے قوم کو آگاہ کرنا چاہتا ہوں ،سی پیک کی دس سالہ تقریبات منائی جارہی ہیں ،بد قسمتی سے چار سال سے عالمی اسٹیبلشمنٹ کی حکومت ہم پر مسلط تھی،بدقسمتی سے ہم پر چار سال ایسی حکومت مسلط رکھی گئی،جس کو ہدف دیا گیا کہ سی پیک کو چلنے نہیں دینا،پی ڈی ایم جب سے آئی ہے بیرونی تعلقات بحال ہوئے،اصلاحات لائی گئی ہیں اور سی پیک کو مکمل فعال کیا گیا ہے،
سی پیک کا سب سے پہلے تصور مولانا فضل الرحمان نے دیا ِ،ون بیلٹ ون روڈ سے تجارت کا باپ کھولنے کا تصور ہم نے دیا تھا،مولانا فضل الرحمان جب وزارت خارجہ کمیٹی کے چیئرمین تھے اس وقت یہ چین کو آئیڈیا دیا۔موجودگی حکومت نے سی پیک کو فوکس کیا ہوا ،مولانا فضل الرحمان نے چین کی قیادت سے سی پیک کے حوالے سے بریف کیا تھا،سی پیک سے بلوچستان کی پسماندگی دور ہو گی اور پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا،
شی جن پنگ جب سے صدر بنے ہیں چین ترقی کی بلندیوں کو چھو رہا ہے،چین اپنے صوبوں کو یکساں ترقی دینے پر یقین رکھتا ہے،بلوچستان کی پسماندگی کو دور کرنے پر توجہ نہیں دی گئی،پاکستان کی معاشی خوشحالی سی پیک منصوبوں سے جڑی ہوئی ہے، جب سے صدر شی جن پنگ دوبارہ آئے چینی معیشت اور ترقی کو آسمان کی بلندیوں پر لے گئے ہیں،انہوں نے ہمیں اپنے زرعی اور دیگر اہم علاقے دکھائے،پسماندہ علاقوں کو چین نے اٹھایا ہے جو اس وقت ترقی کا مرکز ہیں،ہمارے ہاں فاٹا اور بلوچستان نظرانداز ہیں،
چین اپنے سب علاقوں کو یکساں ترقی دینے کےلئے گامزن ہیں،پاکستان کی انسانی و معاشی ترقی سی پیک سے جڑی ہے ،سی پیک سے توانائی،موصلاتی اور معاشی ترقی ممکن ہے۔چینی دوستی لازول ہے جو ہر مشکل گھڑی میں جاری رہی ہے، چین نے مسلمانوں سمیت مختلف مذاہب کا کردار ریاست سے ختم کر دیا ہے تو کیا پاکستان کو بھی ایسا کرنا چاہیے ؟ عالمی اسٹیبلشمنٹ نے ماضی میں سی پیک کو روکا، مولانا،چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین کے بل کی حما یت کرتے ہیں ۔
چیئرمین ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی مراعات کے حوالے سے پاس کردہ قانون کا قومی بجٹ پر بوجھ نہیں پڑے گا۔ چیئرمین سینیٹ کی مراعات کے حوالے سے قومی خزانے کو نقصان نہیں ہوگا۔ چیئرمین سینیٹ نے ہمیں اس حوالے سے یقین دہانی کرائی ہے۔ہم چیئرمین سینٹ کے ساتھ ہیں۔صحافی نے سوال کیا کہ آپ نے تحریک انصاف کے چیئرمین کا نام لیا ہے اس پے آپ کو سزا بھی ہو سکتی ہے ؟
جواب میں مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا کہسیاسی طور پر تحریک انصاف کے چیئرمین آنجہانی ہو گئے اس لیےان کا نام لیا ہے ،چین کے مسلمانوں کو مشورہ دیا ہے آزادی مانگنے کی بجائے قومی دھارے میں آئیں ،پی ٹی آئی کا اپنا کردار ایسا رہا اس کو سیاسی جماعت کہنا نہیں بنت









