• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 29 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
وزیر اطلا عات

سی پیک پاکستان اور چین کے درمیان مضبو ط دوستی کا عکاس ہے، وزیر اطلا عات

News Editor by News Editor
اکتوبر 12, 2023
in پاکستان, چائنہ کی خبریں
0 0
0

اسلام آ باد (نمائندہ خصوصی) سی پیک اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹیو کے 10 سال مکمل ہونے پر چائنہ میڈیا گروپ نے پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس کے اشتراک سے اسلام آباد میں آرٹ نمائش اور ثقافتی شو کا انعقاد کیا۔

اس موقع پر سی پیک اور بیلٹ اینڈروڈ انیشیٹیو کے حوالے سے خصوصی پینٹنگز کی نمائش کی گئی، جس میں شرکاء نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ تقریب میں پاکستان کے چاروں صوبوں کی ثقافت کو اجاگر کرتے ہوئے پاکستانی ثقافتی فنکاروں نے اپنی صلاحیتوں کا بھر پورانداز میں مظاہرہ کیا جبکہ اس دوران بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد کے طلبہ نے بھی پرفارم کیا۔ تقریب میں موجود چینی ثقافتی فنکاروں نے خوبصورت موسیقی کے ذریعے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔

تقریب سے نگران وزیر اطلاعات و نشریات مرتضی سولنگی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک پاکستان اور چین کے درمیان مضبو ط دوستی کا عکاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان دو طرفہ تعلقات وقت کے ساتھ ساتھ مزید مضبو ط ہو رہے ہیں۔ مرتضی سولنگی کا کہنا تھا کہ خطے میں قیام امن کیلئے سی پیک کا منصوبہ انتہائی اہمیت کاحامل ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ چین اور پاکستان کے درمیان ثقافتی روابط کاسلسلہ جاری ہے، جبکہ پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون میں اضافہ ہوا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے سیاحت کے شعبے میں دو طرفہ تعاون کو مزید مضبو ط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ نگراں وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے آغاز سے اب تک پاکستان اور چین کے درمیان عوامی روابط اپنے عروج پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 28 ہزار سے زائد پاکستانی چین میں زیر تعلیم ہیں اور پاکستان میں چینی زبان سیکھنے والوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

تقریب سے نگراں وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت جمال شاہ کا کہنا تھا کہ چین نے مشکل حالات میں بھی اپنی ثقافتی اقدار کو زندہ رکھا ہے۔ اُنہوں نے سی پیک ثقافتی کارواں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس کارواں میں وسطی ایشیاء کے ممالک بھی شامل ہوں گے۔ جمال شاہ کا مزید کہنا تھا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کو چند ممالک نے بدنام کرنے کی مذموم کوشش بھی کی ہے، تاہم اُنہیں ان مذموم مقاصد میں ناکامی ہوئی ہے۔

چائنہ میڈیا گروپ کے زیر اہتمام تقریب میں چائنہ میڈیا گروپ ایف ایم 98 دوستی چینل کی اسٹیشن ڈائریکٹر حُو پھنگ پھنگ کا کہنا تھا کہ سی پیک پاک چین دوستی کی ایک اعلی مثال ہے۔

اُنہوں نے اس اُمید کا اظہار کیا کہ سی پیک کے ذریعے پاک چین دوستی مزید مضبوط ہو گی۔ اُنہوں نے کہا کہ اس طرح کے ثقافتی پروگرامز کے انعقاد سے ہمیں جہاں ایک دوسرے کی ثقافت کو جاننے کا موقع ملے گا وہیں دو طرفہ تعلقات میں مزید مضبو طی آئے گی۔ اُنہوں نے کہا کہ آج کی تقریب بھی سی پیک کے منصوبے کے دس سال مکمل ہونے کے حوالے سے جاری تقریبات کا ایک تسلسل ہے۔ خیبر پختونخوا سرمایہ کاری بورڈ کے سابق چیئرمین حسان داود نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک سے خطے میں ترقی کے ایک نئے دو ر کا آغا ز ہو چکا ہے۔

اس موقع پر چائنہ میڈیا گروپ کی جانب سے سی پیک کا ویڈیو پروگرام بھی پیش کیا گیا, جسے تقریب میں شامل شرکاء نے حد سراہا۔ تقریب کے اختتام پر مشہور گلوکار ساحر علی بگا نے اپنی آواز کا جادو جگایا اور ان کی گلوکاری سے پاکستانی اور چینی حاضرین خوب محظوظ ہو ئے۔

تقریب میں پاکستان میں قائم چینی سفارتخانے کے ثقافتی قونصلر جنرل چانگ حہ چھنگ سمیت دیگر اعلی عہدیداران اور پاکستان اور چین کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: پاکستان اور چینسی پیکوزیر اطلا عات
Previous Post

پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے۔۔

Next Post

⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠چین فلسطین اسرائیل تنازع کے حل کےلئے امن مذاکرات کی بحالی کا خواہاں ہے,چینی وزارت خارجہ

News Editor

News Editor

Next Post
چینی وزارت خارجہ

⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠چین فلسطین اسرائیل تنازع کے حل کےلئے امن مذاکرات کی بحالی کا خواہاں ہے,چینی وزارت خارجہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
لاجسٹکس

چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

جون 29, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading