• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 2 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home انٹرنیشنل
سربراہ اقوام متحدہ

سیکیورٹی کونسل میں اصلاحات کرنے کا وقت آگیا ہے، سربراہ اقوام متحدہ

News Editor by News Editor
مئی 23, 2023
in انٹرنیشنل
0 0
0

ہیروشیما( انٹرنیشنل نیوز)اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ سلامتی کونسل اور بریٹن ووڈز میں آج کی دنیا کی حقیقتوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے اصلاحات کیے جائیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جاپان کے شہر ہیروشیما میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ااقوام متحدہ کیسیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ دونوں اداروں نے 1945 کے طاقت کے تعلقات کی عکاسی کی اور اب ان میں اصلاحات لانے کی ضرورت ہے۔

انتونیو گوتریس نے کہا کہ عالمی اقتصادی نظام فرسودہ، غیر فعال اور غیر منصفانہ ہو چکا ہے، عالمی وبا کورونا وائرس اور یوکرین پر روسی حملے کے معاشی عدم استحکام کے پیش نظر یہ عالمی حفاظتی نظام کے اپنے بنیادی کام کو پورا کرنے میں ناکام رہا ہے۔اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت سیکیورٹی کونسل کی بنیادی ذمہ داریاں عالمی امن اور سیکیورٹی کو برقرار رکھنا ہے، سیکیورٹی کونسل پابندیاں عائد کرنے یا کچھ کیسز کو حل کرنے کے لیے طاقت کا استعمال کر سکتا ہے۔سیکیورٹی کونسل کے پانچ مستقل رکن ہیں جن میں چین، فرانس، روسی فیڈریشن، برطانیہ اور امریکا شامل ہیں جبکہ 10 غیرمستقل اراکین ہیں اور ہر رکن کے پاس ایک ووٹ ہوتا ہے۔

انتونیو گوتریس نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے کس طرح محسوس کیا کہ جی 7 سربراہی اجلاس میں ترقی پذیر ممالک میں یہ شعور بڑھ رہا ہے کہ فرسودہ اداروں کی اصلاح یا گلوبل ساتھ کی مایوسیوں کو دور کرنے کے لیے کچھ نہیں کیا جا رہا۔بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)نے جنوری میں اپنے ورلڈ اکنامک آٹ لک میں کہا تھا کہ اس سال اور آئندہ سال تک بھارت کی معیشت 6 فیصد سے بھی زیادہ ترقی کی راہ پر ہوگی۔

آئی ایم ایف کے چیف اکنامسٹ اور ریسرچ ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر پیئر اولیور گورنچاس نے کہا کہ چین اور بھارت سال 2023 میں عالمی معیشت میں اپنا 50 فیصد حصہ ڈالیں گے۔آئی ایم ایف کے مطابق جی 7 معیشتیں بھی گزشتہ 30 برس میں سکڑ گئی ہیں جہاں ان معیشتوں کی عالمی جی ڈی پی 29.9 فیصد ہے جبکہ 1980 میں یہ شرح 50.7 فیصد تھی۔

انتونیو گوتریس نے کہا کہ اب ہم یہ دیکھیں گے کہ ہیروشیما میں ہونے والی بات چیت کے کیا اثرات ہوتے ہیں، جی 7 اراکین دنیا کی ابھرتی ہوئی اہم ترین معیشتوں سے بات چیت کرنے میں کامیاب رہے۔جی 7 کے میزبان جاپان نے گلوبل ساتھ سے کچھ ممالک کو ہیروشیما میں مدعو کیا تھا جن میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، برازیل کے صدر لوئز لولا ڈی سلوا اور انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو شامل تھے۔

خیال رہے کہ بریٹن ووڈز مانیٹری نظام 1944 کے معاہدے کے بعد تشکیل دیا گیا تھا جس میں یہ طے ہوا تھا کہ سونے کو عالمی معیار کے طور پر استعمال کرتے ہوئے کرنسی کی مقررہ شرح تبادلہ بنائی جا سکتی ہے۔اس سسٹم نے 44 ممالک کے درمیان تجارتی نظام کو ریگولیٹ کیا اور یہ 1945 سے 1973 تک جاری رہا، تاہم یہ سسٹم اس وقت ناکام ہوا جب امریکی ڈالر قدر برقرار رکھنے میں ناکام ہوگیا۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: انٹرنیشنل نیوزسربراہ اقوام متحدہ
Previous Post

حج سیزن سے قبل عمرہ پرمٹ اجرا کی آخری تاریخ کا اعلان

Next Post

شعیب اختر میرے 250روپے کے مقروض ہیں'ثقلین مشتاق نے بچپن کا دلچسپ قصہ سنا دیا

News Editor

News Editor

Next Post
ثقلین مشتاق

شعیب اختر میرے 250روپے کے مقروض ہیں'ثقلین مشتاق نے بچپن کا دلچسپ قصہ سنا دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading