• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
سینیٹ

سینیٹ کے جاری اجلاس میں واک آوٹ کی ہیٹرک

News Editor by News Editor
فروری 7, 2023
in پاکستان
0 0
0

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )سینیٹ کے جاری اجلاس میں واک آوٹ کی ہیٹرک ہو گئی ،اپوزیشن نے حکومتی سینیٹر کی طرف سے محسن عزیزکے حوالے سے سخت الفاظ،مہنگائی کے حوالے سے تحریک التواءمسترد ہونے پر ایوان سے واک آوٹ کیا،

جبکہ حکومتی سینیٹرکامران مائیکل نے وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور ووزارت بین المذاہب کی تقریب میں غیرمسلموں کے حوالے سے گفتگو کے خلاف واک آوٹ کیا،وزیرمذہبی کے خلاف واک آوٹ میں حکومتی و اپوزیشن کے سینیٹرز نے بھی ساتھ دیا۔وزیر مملکت برائے قانون انصاف شہادت اعوان نے ایوان میں تمام وزارتوں کے جوابات دیئے ،وزیر مملکت برائے قانون انصاف شہادت اعوان نے ایوان کو بتایاکہ جولائی 2022سے دسمبر 2022تک ریلوے کو 24ارب روپے کا خسارہ ہواہے ،جبکہ ریلوے میں 68مسافرریل گاڑیاں چل رہی ہیں ،ایف آئی اے کے 243ملازمین کو ریگولر کردیا ہے اسلام آباد میں آوارہ کتوں کے لیے سنٹر بنایاہے جس میں 709کتے رکھے گئے ہیں ،چیئرمین سینیٹ نے اجلاس 10فروری بروزجمعہ کی صبح 10بج کر 30منٹ تک ملتوی کردیا۔

منگل کو سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا ۔سینیٹر مشتاق احمد نے سوال کیاکہ ایف آئی اے کے 243ملازمین کو تنخواہ دو ماہ سے نہیں ملی ہے ۔وفقہ سولات کے دوران تمام وزارتون کے جواب وزیر مملکت برائے قانون انصاف سینیٹر شہادت اعوان نے کہاکہ ایف آئی اے کے ملازمین کو ریگولر کردیا گیا ہے اب ان کو تنخواہیں ملیں گئیں ۔ایم ایل ون ریل منصوبہ سابقہ دورحکومت میں سست روی کا شکار ہوگیاتھا ۔

اس وقت ریلوے میں 68مسافر گاڑیاں چل رہی ہیں۔پاکستان میں بڑی تعداد میں پرائیویٹ چینل ہیں جو اچھا مواد دیکھارہے ہیں ۔اسلام آباد میں آوارہ کتوں کے حوالے سے بتایاکہ 709آوارہ کتے ترلائی میں کتوں کے سنٹر میں رکھے گئے ہیں ۔ریلوے کے حوالے سے سینیٹر مشتاق احمد تجویز دی کہ کس طرح ریلوے کو بہتر کیا جاسکتا ہے ۔ سینیٹردنیش کمار نے کہاکہ سال 2022جولائی سے دسمبر 2022تک 24ارب روپے کا خسارہ ہواہے جبکہ جواب میں 2.977ارب روپے خسارہ لکھا ہواہے۔

سینیٹر فیصل جاوید نے کہاکہ وزیر اطلاعات غائب ہیں ۔سینیٹر محسن عزیز نے کہاکہ یہاں پر کتوں کی بات کی جارہی ہے انسانی حقوق کی بھی بات کریں جس پر بہرمندتنگی نے لقمہ دیا تو فیصل جاوید نے زور سے آواز نکلالی جس کے بعد بہرمندتنگی اور فیصل جاوید میں تلخ کلامی ہوئی اسی دوران محسن عزیز کو کچھ کہاتو انہوں نے بھی سخت جملوں کو استعمال کیا ۔سینیٹربہرمندتنگی کی طرف سے محسن عزیز سے بدتمیز ی پر اپوزیشن نے ایوان سے واک آوٹ کیا۔

وزیر مملکت سینیٹرشہادت اعوان نے کہاکہ یہ کیوں ناراض ہورہے ہیں۔جس پر باپ کے ارکان اپوزیشن کو مناکر ایوان میں لائے ۔ایجنڈا شروع ہوا تو محسن عزیز نے مہنگائی پر تحریک التواءپیش کی کہ اس پر ایوان میں بحث کرائی جائے ۔ایوان میں گنتی کی گئی تو تحریک کے حق میں 19اور مخالفت میں 25ووٹ آئے اس طرح تحریک مسترد کردی گئی ۔مہنگائی پر تحریک التوا مسترد ہونے پر اپوزیشن نے ایوان سے دوسری بارواک آو¿ٹ کیا اور نعرے لگائے کہ پوری دال ہی کالی ہے۔جس کے بعد چیف وہپ سینٹرسلیم مانڈوی والا کو اپوزیشن کو منانے کے لیے چیئرمین سینیٹ نے بھیج دیا ۔

عوامی اہمیت کے معاملے پر بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینٹر کامران مائیکل نے عوامی اہمیت کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہاکہ وزارت مذہبی امور کی طرف سے اسلام آباد میں تقریب رکھی گئی تھی جس میں تمام غیر مسلموں کو بھی بلایاگیاتھا مگر وہاں پر دیگر مذہب کے حوالے سے متنازعہ باتیں کی گئیں دیگر مذاہب کے رہنماو¿ں نے بائیکاٹ کردیامیں وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور اور وزارت کے اس اقدا م کے خلاف واک آو¿ٹ کرتاہوں اس طرح حکومتی سینیٹر کے ساتھ حکومتی سینیٹرز اور اپوزیشن کے سینیٹرز نے تیسری بار ایوان سے واک آوٹ کیا۔

وزیر مملکت برائے قانون انصاف شہادت اعوان کامران مائیکل کو مناکر لائے ۔چیئرمین سینیٹ نے اجلاس 10فروری بروزجمعہ کی صبح 10بج کر 30منٹ تک ملتوی کردیا۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: اپوزیشنسینیٹہیٹرکواک آوٹ
Previous Post

نگراں حکومت نے پرویز الہی دور کے منصوبوں کی تفصیلات مانگ لیں

Next Post

عمران خان نا اہلی کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ نے لارجر بنچ تشکیل دیدیا

News Editor

News Editor

Next Post
اسلام آباد ہائی کورٹ

عمران خان نا اہلی کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ نے لارجر بنچ تشکیل دیدیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
لاجسٹکس

چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

جون 29, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading