پشاور میں خیبر پختونخوا کے سینیٹ الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی امیدوار مشعال یوسفزئی نے واضح برتری کے ساتھ کامیابی حاصل کر لی ہے۔
مشعال یوسفزئی نے 86 ووٹ حاصل کیے، جبکہ اپوزیشن کی مشترکہ امیدوار مہتاب ظفر کو 53 ووٹ ملے۔ آزاد امیدوار صائمہ خالد صرف ایک ووٹ حاصل کر سکیں، جبکہ دو ووٹ مسترد قرار دیے گئے۔
پولنگ مکمل ہونے کے بعد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواٰ صوبائی اسمبلی سے خاموشی سے روانہ ہوگئے۔ صحافیوں نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو سنائی گئی سزاؤں کے حوالے سے سوالات کیے، مگر وزیر اعلیٰ نے یہ کہہ کر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا کہ سینیٹ انتخابات کی گنتی ابھی مکمل نہیں ہوئی۔








