• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب

سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کے 15رکنی وفد سے ملاقات

Muhammad Siddique by Muhammad Siddique
فروری 21, 2025
in پاکستان
0 0
0

لاہور(نیوز رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ورلڈ بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کے 15رکنی وفد سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران پنجاب حکومت کے جاری ترقیاتی منصوبوں، مالیاتی اصلاحات اور عوامی بہبود کے اقدامات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ورلڈ بینک وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے پنجاب میں جاری اصلاحاتی پالیسیوں پر بریفنگ دی۔ انہوں نے پنشن اصلاحات، ای پروکیورمنٹ، ای ٹینڈرنگ اور پیپر لیس رجیم کے بارے میں تفصیلات فراہم کیں اور ریونیو جنریشن کیلئے کیے گئے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔

ورلڈ بینک کے وفد کو انفراسٹرکچر اپ گریڈیشن اور فنانشل مینجمنٹ کے حوالے سے دستاویزی بریفنگ بھی دی گئی۔ورلڈ بینک کے شرکاء نے پنجاب حکومت کی پالیسیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں تمام شعبوں میں نمایاں ترقی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ وفد نے محروم معیشت طبقات کے لیے حکومت پنجاب کے پروگرامز کو قابلِ تحسین قرار دیا اور ترقی و خوشحالی کے لیے اشتراک کار کی ضرورت پر زور دیا۔

سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف ہر فرد کی داد رسی کو اپنی ذمہ داری سمجھتی ہیں اور تعلیم و صحت کی معیاری سہولتوں تک عوام کی رسائی ان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب بھر کے بنیادی مراکز صحت کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے، جبکہ لاہور میں پاکستان کا پہلا سرکاری کینسر ہسپتال تعمیر ہو رہا ہے۔

سرگودھا انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر بھی تیزی سے کام جاری ہے۔ 30 ہزار ذہین لیکن نادار طلبہ کو اسکالرشپ فراہم کیے جا چکے ہیں، جن کی تعداد بڑھا کر 50 ہزار کر دی گئی ہے۔پنجاب کے شہروں میں جدید ماس ٹرانزٹ سسٹم متعارف کرایا جا رہا ہے، جبکہ لاہور میں مکمل الیکٹرک بس سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے اور مزید 500 الیکٹرک بسیں جلد متعارف کروائی جائیں گی۔ 700 سے زائد رابطہ سڑکوں کی اپ گریڈیشن تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔

پنجاب کو مکمل طور پر پلاسٹک فری بنانے کے لیے تیزی سے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور وائلڈ لائف کی اصل تعداد معلوم کرنے کے لیے تاریخ میں پہلی مرتبہ سروے کرایا جا رہا ہے۔ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے جامع کلائمیٹ پالیسی بھی متعارف کرائی گئی ہے۔اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 10 ہزار گھر زیر تعمیر ہیں، جبکہ دھی رانی پروگرام کے تحت نادار جوڑوں کی شادیاں کروائی جا رہی ہیں۔ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ڈور ٹو ڈور کچرا اٹھانے کا عمل جاری ہے، جبکہ تجاوزات کے خلاف آپریشن بھی بلا تعطل جاری ہے۔ خواتین کے تحفظ کے لیے پینک بٹن اور ورچوئل پولیس اسٹیشن قائم کر دیے گئے ہیں، جبکہ انسداد دہشت گردی کے اقدامات کو مزید جدید بنایا جا رہا ہے۔

سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف ہر ترقیاتی منصوبے میں 100 فیصد شفافیت کو یقینی بنا رہی ہیں اور پنجاب سوشواکنامک رجسٹری کے تحت پالیسی سازی کے لیے ریئل ٹائم ڈیٹا حاصل کیا جا رہا ہے۔ رمضان پیکیج کے تحت گزشتہ سال فوڈ ہمپرز فراہم کیے گئے تھے، جبکہ اس سال ایک لاکھ خاندانوں کو 10,000 روپے دیئے جا رہے ہیں۔

ورلڈ بینک کے وفد نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف اور ان کی ٹیم کی متحرک قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں جس غیر معمولی رفتار سے ترقی ہو رہی ہے، وہ متاثر کن ہے۔ وفد نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تمام شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور قانون سازی کے ذریعے اہداف کے حصول میں کامیابی حاصل کی ہے۔ سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے وفد کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور اس ملاقات کو ایک مثبت تجربہ قرار دیا۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: انفراسٹرکچر اپپالیسیوںشرکاءگریڈیشنورلڈ بینکوزیر اعلیٰ پنجاب
Previous Post

میں نے دیکھی نہیں،غزہ سے متعلق مصری تجویز پر ٹرمپ کا تبصرہ

Next Post

عالیہ حمزہ نے الیکشن ٹریبونل پر عدم اعتمادکر دیا ،لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

Muhammad Siddique

Muhammad Siddique

Next Post
عالیہ حمزہ

عالیہ حمزہ نے الیکشن ٹریبونل پر عدم اعتمادکر دیا ،لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
لاجسٹکس

چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

جون 29, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading