لاہور ( کامرس ڈیسک)سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے ڈونگی گراؤنڈ سمن آباد میں شاندار کرکٹ اسٹیڈیم بنانے کا اعلان کیا ہے۔
سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے کمیٹی روم میں منعقدہ اجلاس میں منصوبے کو حتمی شکل دی گئی۔اجلاس میں ڈی جی سپورٹس، ایم ڈی واسا،چیف انجینئر ایل ڈی اے، ڈائریکٹر پی ایچ اے اور دیگر افسران کی اجلاس میں شرکت کی، سینئر صوبائی وزیر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈونگی گراؤنڈ سمن آباد میں بہترین کرکٹ اسٹیڈیم بنایا جائے گا، منصوبے پر جلد کام کا آغاز ہوگا۔انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے پیش نظر درختوں کو کاٹنے کی بجائے دوسری جگہ منتقل کیا جائے گا ـ
درختوں کی منتقلی کے لئے متعلقہ محکمہ اقدامات کرے گا، میاں اسلم اقبال نے کہا کہ سمن آباد میں کرکٹ اسٹیڈیم اہل علاقہ کیلئے حکومت پنجاب کا ایک شاندار تحفہ ہوگا، انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت صوبے میں کھیلوں کی سرگرمیوں کی بھرپور سرپرستی کررہی ہے ـکرکٹ سمیت تمام کھیلوں کے فروغ کیلئے سہولیات کو بہتر کیا جا رہا ہےـ