لاہور(شوبز ڈیسک) سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری18اگست کو اپنی سالگرہ منائیں گی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق لیلیٰ زبیری18اگست1957کو پیدا ہوئیں ۔ٹی وی کی دنیامیں آنے سے پہلے انہوں نے ریڈیو پر بھی کام کیا ۔
ان کی وجہ شہرت پاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک پر ان کے پرفارم کیے گئے کئی ڈرامے ہیں ۔ ان کا یادگار ڈرامہ راول جگنی تھا ، جو پنجاب کی لوک رومانوی داستان پر مبنی تھا ۔