واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی "کیپیٹل ہل” نے ایک مضمون شائع کیا جس کا عنوان تھا "امریکی کریڈٹ ریٹنگ کو بہت پہلے ہی کم کر دینا چاہیے تھا، فچ کا تخمینہ کسی بھی طرح سے غلط نہیں ہے”۔
مضمون میں نشاندہی کی گئی ہے کہ امریکہ میں سیاسی پولرائزیشن بڑھ رہی ہے، سرکاری اداروں پر عوام کا اعتماد کم ہو رہا ہے، اورقرضوں کی نادہندگی کا بحران امریکی حکومت کی گورننس صلاحیت میں ” بد عنوان اور منفی رویوں ” کا مظہر ہے۔ موجودہ سیاسی نظام کے تحت سماجی بہبود کے نظام اور ٹیکس پالیسی اصلاحات پر عمل درآمد مشکل ہے اور مستقبل میں قرضوں کا جی ڈی پی میں تناسب لامحالہ بڑھتا رہے گا۔
اس کے ساتھ ساتھ امریکہ کی جانب سے دوسرے ممالک کے خلاف اقتصادی پابندیوں کا غلط استعمال اور جغرافیائی و اقتصادی تقسیم کو فروغ دینے سے ڈالر کی بالادستی والے عالمی مالیاتی نظام کو خطرہ لاحق ہے۔
واشنگٹن پوسٹ نے اپنے ایک مضمون میں کہا کہ بڑھتے ہوئے قرضوں کے تناظر میں امریکی سیاستدانوں اورفیڈرل ریزرو کے حکام نے قلیل مدتی مفادات کی پیروی کی ہے، جس کے منفی اثرات کا سامنا آئندہ آنے والوں کو کرنا ہو گا۔اگر یہی سیاسی ماحول جاری رہا تو اس کا نتیجہ ملک میں قومی قرضوں کے طوفان کی صورت میں برآمد ہو گا۔