اسلام آباد (نیوز ڈیسک )سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز کی بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی عدم استحکام کا فائدہ غیر ریاستی عناصر اٹھا رہے ہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ملک میں سیاسی استحکام ہو گا تو امن آئے گا، اس وقت پورا ملک دہشتگردی کی لپیٹ میں ہے، مکمل قیام امن کیلئے سیاسی استحکام ضروری ہے۔