• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
فیصل کریم کنڈی

سیاسی استحکام کیلئے بروقت انتخابات ضروری ہیں، فیصل کریم کنڈی

News Editor by News Editor
جون 19, 2023
in پاکستان
0 0
0

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیر مملکت اور پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاسی استحکام کیلئے مقررہ وقت پر انتخابات کا انعقاد ضروری ہے،

کراچی کے عوام نے بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کو بھرپور مینڈیٹ دیا،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے تحت 90 لاکھ غریب اور مستحق افراد مستفید ہو رہے ہیں،پاکستان بھر سے بی آئی ایس پی کی رقوم سے متعلق شکایات موصول ہوئی ہیں،بی آئی ایس پی کے ذریعے مستحق افراد کو رقوم کے حصول میں مشکلات پر تحقیقات جاری ہیں،پیپلزپارٹی انتخابات کے لئے تیار ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پورے پاکستان میں پچیس فیصد اضافے کے ساتھ بے نظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کی قسط کا آغاز ہوا ہے،ڈائنامک سروے میں اکیس لاکھ لوگوں نے رجسٹر کروایا ہے ،ڈائنامک سروے میں شکایات موصو ل ہوئی ہیں کہ پیسے نہیں ملے ،سیکرٹری بے نظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کو پیسے نہ ملنے کے معاملے کی انکوائری کی ہدایت کی ہے ۔

ینہوںنے کہاکہ یونان میں کشتی حاڈثے میں سو سے زیادہ پاکستانی فوت ہوئے ہیں ،پیپلزپارٹی ان کے غم میں برابر کی شریک ہے ۔انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی غیر قانونی بھجوانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی قانون سازی بھی لانا چاہتی ہے ،ہم نے اپنی الیکشن مہم کا آغاز کیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اکتوبر میں الیکشن ہوں تمام اتحادیوں کو کہا ہے کہ ہمیں الیکشن میں جانا چاہیے ،پیپلزپارٹی انتخابات کے لئے تیار ہیں۔انہوںنے کہاکہ کراچی کی عوام نے مئیر کا جو مینڈیٹ دیا ہے اس پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے ،پوری کوشش ہے الیکشن میں زیادہ اے زیادہ سیٹیں لے کر آئیں ۔

انہوںنے کہاکہ پرسو ںپیپلزپارٹی کے وفد نے وزیراعظم سے ملاقات کر کے بجٹ پر تحفظات پیش کئے ،ہم چاہتے ہیں سیلاب متاثرین کو اپنے گھروں میں آباد کریں ۔ انہوںنے کہاکہ فاٹا اور پاٹا کو ٹیکس رعایت دی ،تنخواہیں اور پینشن بڑھانا خوش آئند ہے ،گھر میں اختلافات ہوتے ہیں۔ندیم افضل چن نے کہاکہ سیاسی اتحاد ہوتے ہیں ،چیئرمین پیپلزپارٹی کی تقریر کے بعد طوفان برپا ہوا اس کی مذمت کرتے ہیں ،ہم الیکشن چاہتے ہیں اسلامی جمہوری اتحاد والا الیکشن نہیں چاہتے ،ہم ایسا الیکشن بھی نہیں چاہتے جو نوے کی دہائی جیسا ہو ،ہمارے نظریاتی اور جمہوری اختلافات ہیں ،ہم جمہوری انداز میں جواب دینا چاہیں گے ۔انہوںنے کہاکہ ہم سیلاب متاثرین کے لئے بات کریں آگے سے ناعاقبت اندیش بات کریں ہم بھی بات کرنا جانتے ہیں ،پنجاب میں جو کام ہو رہے ہیں پری پول دھاندلی ہورہی ہے ،پنجاب میں پیپلزپارٹی بھی وکٹم ہیں۔ فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ سندھ ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے بھی تحفظات ہیں ،

خیبر پختونخوا میں تمام ایم پی ایز کو فنڈز دیئے گئے سوائے پیپلزپارٹی کے ۔ ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ (ن )نے فیصلہ کرنا ہے کہ نواز شریف کب آئیں گے ،الیکشن بروقت ہونے چاہئیں ۔ ندیم افضل چن نے کہاکہ لاہور میں پیپلزپارٹی کا جھنڈہ لہراتا ہے تو بہت سے لوگ خوش نہیں ہوتے ،بلاول بھٹو اور زرداری صاحب لاہور میں بیٹھتے ہیں تو بہت سے لوگوں کو مروڑ اٹھتے ہیں ،تخت لاہور کی جنگ ہے اور ہم بھی دعویدار ہیں ،اتحاد کی باتیں پارٹی کے اندر کی چیزیں زیر بحث آتی ہیں انہیں پردے میں رہنے دیں ۔فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ ہمارے خلاف ہمیشہ ٹھپے لگائے جاتے رہے ہیں ،اگر کسی کے پاس ثبوت ہیں کہ ہم نے ٹھپے لگائے ہیں ہم دوبارہ الیکشن لڑنے کے لئے تیار ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ جماعت اسلامی والے کہہ رہے ہیں کہ ہمیں نمبر ون بنا دیں تو جمہوریت میں نہیں ہوتا ،آپ آمریت کے دور میں نمبر بنتے رہے ہیں ،کبھی جمہوریت میں نمبر ون نہیں رہے اور نہ رہیں گے ۔ندیم افضل چن نے کہاکہ یونان میں حادثے میں آٹھ دس لوگوں کے فون آئے ہیں ،ہر گائوں میں ایجنٹ بیٹھے ہیں ایف آئی اے کو علم ہے ،ہم نے نوجوانوں کو مواقع دینے ہیں ،نوجوانوں کو روز گار دینا ہے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: بروقت انتخاباتسیاسی استحکامفیصل کریم کنڈی
Previous Post

وزیرِ اعظم کی سندھ کے متاثرینِ سیلاب کیلئے 25 ارب روپے کی منظوری

Next Post

حج عظیم فریضہ ہے، پاکستانی عازمین دوران حج صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں ، طلحہ محمود

News Editor

News Editor

Next Post
طلحہ محمود

حج عظیم فریضہ ہے، پاکستانی عازمین دوران حج صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں ، طلحہ محمود

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
لاجسٹکس

چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

جون 29, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading