اسلام آباد(نیوز رپورٹر)وزیرمملکت بیرسٹرعقیل ملک نے کہاہے کہ سیاست میں دروازے بند کرنے والے اکثر خود ہی باہر رہ جاتے ہیں،جو اقتدار میں رہ کر اپوزیشن کو کمتر سمجھنے تھے، آج وہ انہی کے در پرہیں۔
جاری بیان میں بیرسٹر عقیل ملک کہاکہ جو اقتدار میں رہ کر اپوزیشن کو کمتر سمجھنے تھے، آج وہ انہی کے در پرہیں۔وزیرمملکت نے کہاکہ ماضی کے زخم اتنے گہرے ہیں کہ محض مفاہمت کافی نہیں، سیاست میں دروازے بند کرنے والے اکثر خود ہی باہر رہ جاتے ہیں۔بیرسٹر عقیل ملک نے کہاکہ کل تک جسے نظر انداز کیا جا رہا تھا، آج اسی سے امیدیں وابستہ ہیں،یہی مکافاتِ عمل ہے،آج کی مخالفت، کل کی ضرورت بن سکتی ہے۔