راولپنڈی (ایجوکیشن ڈیسک)ضلع راولپنڈی میں نجی تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن کے سلسلے میں سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے رجسٹریشن کیلئے کمیٹیاں تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے ، کمیٹی کا سربراہ ہر ضلع کا ڈپٹی کمشنر ہوگا۔
ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے سیکشن آفیسرنے نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق صوبہ پنجاب میں تمام نجی اداروں کی رجسٹریشن کو حتمی شکل دی جائیگی،نوٹی فکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کا چیف ایگزیکٹو آفیسرکمیٹی کا سیکرٹری ہوگا جبکہ والدین اورنجی تعلیمی اداروں کا نمائندہ کمیٹی کے ممبران ہوں گے۔
٭٭٭٭٭









