بینکاک کی 28 سالہ سڑکوں کی صفائی کرنے والی خاتون کی زندگی میں ایک غیر معمولی تبدیلی آئی جب وہ راتوں رات ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھ گئیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک کی رہائشی نپاجت سومبونسیت، جنہیں "مین” کے نام سے جانا جاتا ہے، ایک معمولی خاکروب کی حیثیت سے سڑکوں کی صفائی کرتی تھیں، جب ایک روسی فوٹوگرافر سیمیون رزچیکوف نے ان کی خوبصورتی کو سراہا اور ان کی تصویر اور ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی۔ یہ ویڈیو ٹک ٹاک پر وائرل ہو گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے صارفین کی طرف سے بے شمار پسندیدگیاں حاصل کرنے لگی۔
"مین” ایک سنگل مدر ہیں اور دو بچوں کی ماں ہیں۔ ان کی زندگی کے اس انوکھے موڑ نے نہ صرف ان کے لیے نئے دروازے کھولے بلکہ سوشل میڈیا پر ان کی کہانی کو ایک فیری ٹیل کہانی کے طور پر بیان کیا جا رہا ہے۔ ایک دن سڑکوں پر صفائی کرنے والی خاتون اب ماڈلنگ کی دنیا میں اپنی پہچان بنا چکی ہیں۔