• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home کرائم اینڈ کورٹس
سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے توہین رسالتۖ کے ملزم کو ضمانت پر رہا کردیا

News Editor by News Editor
دسمبر 16, 2022
in کرائم اینڈ کورٹس
0 0
0

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر)سپریم کورٹ نے توہین رسالت کے ملزم کو ضمانت پر رہا کردیا۔جمعہ کے روزجسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے توہین رسالتۖ کے ملزم کی درخواست ضمانت کی سماعت کی۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ ٹرائل کورٹ نے فرد جرم میں تو دفعہ لگائی ہی نہیں، جب ملزم کو پتہ ہی نہیں کہ اس نے کیا جرم کیا ہے تو وہ اپنا مقدمہ کیسے لڑے گا، کیا یہ کیس295سی میں آتا ہے؟ڈپٹی اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ ایف آئی اے نے شکایت پر معاملے کی انکوائری کی۔

جسٹس قاضی فائز عیسی نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سے کہا کہ آپ کو پتہ ہونا چاہیے کس جرم میں کیا دفعہ لگتی ہے، ایف آئی اے نے اس کیس میں اسلامی نظریاتی کونسل سے رائے بھی لی، کونسل نے کہا کہ ملزم پر 295سی نہیں لگتی، اسلامی نظریاتی کونسل ایک آئینی ادارہ ہے، جب ایک آئینی ادارے کی رائے پر عمل نہیں کرنا تو اسے بند کردیں۔ملزم کے وکیل نے بتایاکہ اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے8جون2022کو آئی تھی۔

جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ ٹرائل کورٹ نے اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے کے باوجود ضامنت مسترد کردی؟۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دئیے کہ مذہب کے بارے میں ہر کیس کا تعلق ریاست سے ہوتا ہے، مذہب سے متعلق معاملات افراد کے ہاتھوں میں نہیں دئیے جاسکتے بلکہ ریاستی مشینری کو انتہائی صلاحیت اور احتیاط سے دیکھنے چاہئیں، ان معاملات میں ریاستی مشینری کو افراد کے سامنے لیٹنا نہیں چاہیے، مذہب سے متعلق ایک کیس میں ٹرائل کورٹ نے فرد جرم عائد کی لیکن دفعہ نہیں ڈالا۔عدالت نے ایف آئی اے کی تفتیش پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ مزید تفتیش کا کیس ہے۔

نجی ٹی و ی کے مطابق عدالت نے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں پر ملزم کی ضمانت منظور کرلی۔عدالت نے قرار دیا کہ ملزم زاہد محمود پر واٹس ایپ گروپ میں شامل ہونے کا الزام ہے جس نے توہین رسالتۖ پرمبنی پوسٹ ڈالی، پوسٹ عربی میں ہے لیکن تفتیش خاموش ہے کہ شکایت کنندہ عربی جانتا ہے یا نہیں، شکایت کنندہ کو پوسٹ کے بارے میں کیسے معلوم ہوا، تفتیش میں اس بارے میں بھی نہیں بتایا گیا۔ایف آئی اے سائبر کرائم ملتان نے 6جون2022کو ملزم کے خلاف شکایت پر مقدمہ درج کیا تھا۔ ٹرائل کورٹ اور ہائی کورٹ نے ضمانت مسترد کی تھی۔جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں سپریم کورٹ بینچ نے ضمانت منظور کرلی۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: توہین رسالتۖسپریم کورٹضمانت پر رہاملزم
Previous Post

اعظم سواتی کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ ایک بار پھر موخر،سماعت 19دسمبرتک ملتوی

Next Post

وزیراعظم شہبازشریف کا عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کا حکم

News Editor

News Editor

Next Post
وزیراعظم شہبازشریف

وزیراعظم شہبازشریف کا عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کا حکم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
لاجسٹکس

چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

جون 29, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading