عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ جاری ہے اور پاکستان میں سونے کی قیمت ایک نئی ریکارڈ سطح پر جا پہنچی ہے۔
رپورٹس کے مطابق امریکا اور چین کے درمیان بڑھتی تجارتی کشیدگی، سینٹرل بینکس کی گولڈ خریداری اور عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال کے باعث فی اونس سونا 3,329 ڈالر تک پہنچ گیا۔
پاکستانی مارکیٹ میں 24 قیراط سونے کا فی تولہ نرخ 2 ہزار روپے بڑھ کر 3 لاکھ 50 ہزار روپے ہو گیا جبکہ 10 گرام سونا 1,715 روپے کے اضافے کے بعد 3 لاکھ 68 ہزار روپے کی سطح پر آ گیا۔
ادھر چاندی کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، فی تولہ چاندی 3,401 اور 10 گرام 2,915 روپے پر آ گئی۔