اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیرِ آئی ٹی امین الحق نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا قوانین حتمی مراحل میں ہیں،
بدھ کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا قوانین کو کابینہ میں منظوری کے لیے بھیجا جائے گا،انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا رولز پر وزیر قانون کی سربراہی میں کمیٹی کام کر رہی ہے اور انہیں حتمی شکل دے رہے ہیں،وزیر آئی ٹی نے کہا کہ گوگل پاکستان میں اپنا دفتر قائم کر چکا ہے، ٹک ٹاک بھی اپنا دفتر پاکستان میں کھولنے جا رہا ہے جبکہ جو کمپنی پاکستان میں نہیں آتی ان کا ایک ورچوئل آفس موجود ہونا چاہیے۔