ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف فلم ساز شیکھر کپور نے نوجوان کرکٹر سوریا ونشی کے ٹیلنٹ کی تعریف کی ہے۔شیکھر کپور نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، اگر سوریاونشی اتنے شاندار کرکٹر نہ ہوتے، تو میں انہیں اپنی فلم معصوم میں کاسٹ کر لیتا۔
یاد رہے کہ معصوم 1983 میں ریلیز ہونے والی شیکھر کپور کی ایک کلاسک اور شہرہ آفاق فلم ہے، جس کا ایک نیا اور جدید ورژن حال ہی میں بنانے کا اعلان کیا گیا ہے، جس کی موسیقی اے آر رحمان ترتیب دے رہے ہیں۔