• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home کرائم اینڈ کورٹس
سندھ ہائیکورٹ

سندھ ہائیکورٹ کا صوبائی حکومت کو الیکشن شیڈول کے بعدتبادلوں کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم

News Editor by News Editor
جنوری 5, 2023
in کرائم اینڈ کورٹس
0 0
0

کراچی(کورٹ رپورٹر ) سندھ ہائیکورٹ نے بلدیاتی انتخابات سے قبل ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر سندھ حکومت کو الیکشن شیڈول کے بعد تمام تقرریوں، تبادلوں کا جائزہ لیتے ہوئے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو بلدیاتی انتخابات سے قبل ایڈمنسٹریٹرز تعینات کرنے سے متعلق پی ٹی آئی اور وکیل خادم حسین کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

پی ٹی آئی کے وکیل شہاب امام ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی کالعدم ہوگئی مگر چارج نہیں چھوڑے جا رہے۔ عدالت سندھ حکومت سے عمل درآمد رپورٹ طلب کرے۔ جسٹس محمد اقبال کلہہوڑو نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن دیکھے اور عمل درآمد رپورٹ منگوائے۔ سرکاری وکیل نے موقف دیا کہ ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتیوں کا نوٹیفیکیشن واپس لے لیا گیا۔ ایڈوکیٹ شہاب امام نے موقف دیا کہ الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد تقرریاں غیر قانونی ہیں۔

ایڈوکیٹ جنرل حسن اکبر نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن شیڈول کے بعد تبادلے نہیں ہوسکتے۔ الیکشن کمیشن لا افسر عبد اللہ ہنجرا نے موقف دیا کہ کچھ تبادلوں سے متعلق الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا گیا اور اجازت لی گئی۔ کئی ٹرانسفر پوسٹنگ ایسی ہیں جن کی اجازت الیکشن کمیشن نے نہیں دی۔ الیکشن کمیشن نے ان تبادلوں سے متعلق سندھ حکومت کو متعدد خطوط لکھے ہیں۔ عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل سے مکالمے میں کہا کہ آپ کا بیان ریکارڈ کرلیتے ہیں الیکشن شیڈول کے بعد جو تقرریاں ہوئی ہیں وہ واپس لیں گے۔ سیکریٹری سروسز نے عدالت کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ہم ری اسسمنٹ کررہے ہیں اگر کوئی کام خلاف ضابطہ ہوا ہے تو فیصلہ واپس لیں گے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ خلاف ضابطہ تقرریوں اور تبادلوں کا فیصلہ واپس لیا جائے۔ عدالت نے سندھ حکومت سے 9 جنوری کو رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ ایسے تبادلے نہیں ہونے چاہئیں جو الیکشن پر اثر انداز ہوں۔

عدالت نے ایڈمنسٹریٹرز کے چارج چھوڑنے سے متعلق رپورٹ طلب کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ اگر تعیناتیاں کالعدم ہوچکیں تو چارج واپس چھوڑنے کی رپورٹ دی جائے۔ جو غیر قانونی تقرری ہوئی اسے واپس لیا جائے۔ عدالت نے سندھ حکومت کو الیکشن شیڈول کے بعد تمام تقرریوں اور تبادلوں کا جائزہ لیکر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ سماعت کے بعد پی ٹی آئی سندھ کے صدر و سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شیڈول جاری ہونے کے بعد 9 دسمبر کو ایک حلف یافتہ کو انہوں نے ایڈمنسٹریٹر لگا دیا، کورنگی اور دیگر اضلاع میں بھی حلف یافتہ لوگوں کو لگا دیا، ایسے لوگ لگائے گئے ہیں جو قانون نافذ کرنے والوں کی لسٹ میں ہیں۔ اگر ایسے لوگوں کو لگانا ہے تو ہھر عذیر بلوچ کا کیا قصور ہے اسے لیاری میں لگا دیں جیت جائیں گے۔ الیکشن کمیشن نے ہماری درخواست پر کارروائی نہیں کی اس لیئے عدالت آنا پڑا۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: الیکشن شیڈولایڈمنسٹریٹرزبلدیاتی انتخاباتپی ٹی آئیسندھ ہائیکورٹ
Previous Post

ملک بھر میں کورونا وائرس کے وار نہ تھم سکے، مزید 2 افراد جاں بحق، 22 نئے مریض رپورٹ

Next Post

اسلام آ بادہائی کورٹ،پاکستان انجینئرنگ کونسل کیخلاف ایف آئی اے کا کرپشن کا مقدمہ خارج

News Editor

News Editor

Next Post
اسلام آباد ہائی کورٹ

اسلام آ بادہائی کورٹ،پاکستان انجینئرنگ کونسل کیخلاف ایف آئی اے کا کرپشن کا مقدمہ خارج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5873

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

462
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

278

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Subscribe

Continue Reading