• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
شرجیل انعام میمن

سندھ میں گندم کا کوئی بحران نہیں ، مارچ تک کے لئے گندم کا ذخیرہ موجود ہے ، شرجیل انعام میمن

News Editor by News Editor
دسمبر 28, 2022
in پاکستان
0 0
0

کراچی (نمائندہ خصوصی)وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ میں گندم کی کوئی قلت نہیں ، مارچ تک کے لئے گندم کا وافر ذخیرہ موجود ہے ، سندھ ملک کا واحد صوبہ ہے ، جہاں آٹا 65 روپے فی کلو دے رہے ہیں ۔

جس پر سندھ حکومت نے اربوں روپے کی سبسڈی دی ہوئی ہے ۔ یہ بات انہوں نے آج سندھ آرکائیوز کمپلکس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے صوبے بھر 1100 مقامات پر آٹے کی فراہمی یقینی بنائی ہے ، جس میں موبائیل وین اور اسٹالز شامل ہیں اور جہاں بھی شکایات ہیں ، ان کے لئے نمبرز دے دیئے ہیں ۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کل بی بی کی پندرہویں برسی میں ملک بھر سے لاکھوں کی تعداد میں پیپلز پارٹی کے جیالوں اور عوام نے شرکت کی اور شہید محترمہ بینظیر کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کل تاریخی خطاب کیا ۔ جس میں انہوں نے ملک موجودہ صورتحال ،سیلاب کے بعد کی صورتحال اور پوری دنیا کے کامیاب سفارتی دوروں پر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنی ناقص خارجہ پالیسی کی وجہ سے پاکستان کو پوری دنیا میں تنہا کردیا تھا، جس میں بہتری لانے میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے انتھک محنت کی ہے اور تمام ممالک سے تعلقات بہتر کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں گزشتہ روز نوجوان قتل ہوا۔

جس پر وزیر اعلی سندھ نے فوری نوٹس لیا اور پولیس اہلکاروں کو گرفتار کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو رعایت نہیں ملے گی ۔پی ٹی آئی کے دور میں سانحہ ساہیوال ہوا پی ٹی آئی نے ملوث ملزمان کو بری ہونے میں مدد کی۔ لیکن پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت کسی کو کوئی رعایت نہیں دے گی ۔ انہوں کہا وزیر اعلی پنجاب کے معاملے پر پاکستان پیپلز پارٹی پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے۔ یہ پی ٹی آئی کا پرانا وطیرہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ممبران کی خرید وفروخت پی ٹی آئی خود کرتی رہی ہے۔عمران خان کی آڈیو بھی آئی تھی ، جس میں وہ ممبران خریدنے کا اعتراف کرتے ہیں۔

اس موقع پر شرجیل انعام میمن نے ممبران کی خریداری کی آڈیو گفتگو بھی چلائی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جعلی طریقے سے اقتدار میں آیا۔ عمران خان جس کو ڈیڈی کہتا تھا۔ آج اس کے خلاف باتیں کررہے ہیں۔ عمران خان احسان فراموش شخص ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی معیشت دبا میں ہے ، لیکن معیشت ریکور ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک معیشت کی موجودہ صورتحال کا ایک شخص ذمہ دار ہے، جس کا نام ہے عمران خان ۔ جس نے پورے ملک کو دا پر لگا دیا ۔

عمران خان نے خود کہا ہے کہ انہوں نے آئی ایم ایف کے پاس جانے میں تاخیر کی ۔ انہوں نے کہا کہ کبھی وزیر خزانہ تو کبھی گورنر اسٹیٹ بینک تبدیل کر دیئے جاتے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ زبردستی گھس بیٹھیا اقتدار میں آکر بیٹھ گیا ، اور اب کہتا ہے کہ نیب ان کے ہاتھ میں نہیں تھی ۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ اس شخص نے نیب کو اپنی انگلیوں پر نچایا اور نیب کو اپنی خواہش پر ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کیا ۔عمران خان نے آئین و قانون کی دھجیاں اڑائیں اور آج تک اڑا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا صدر عارف علوی نے انٹرویو میں تسلیم کیا ہے کہ جنرل باجوہ نے ان کی 2018 کے عام انتخابات اور سینٹ میں پی ٹی آئی کی مدد کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان میگا اسکینڈلز میں شامل رہے ہیں ، مالم جبہ ، بی آر ٹی پشاور جس میں 7 ارب روپے کی کک بیکس لینے کی رپورٹ آئی ۔ چینی ، گندم کی ایکسپورٹ اور امپورٹ میں یہ شامل رہا اور وفاقی کابینہ کو استعمال کیا جاتا رہا ۔ بعد میں عدالتوں سے اسٹے آرڈرز لیتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ایسے پریشر نہیں ہیں۔ یہ مقدمات چلنے چاہیئں یہ سارے لوگ جیلوں میں نظر آئیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ کا سب سے بڑا ڈاکو عمران خان ہے ، جس نے گھڑیاں اور قالین تک نہیں چھوڑے ۔ گوگی کس کی فرنٹ پرسن تھیں ، آج تک ملک سے فرار ہیں ۔

اب سب کچھ قانون کے دائرے میں لانا لازمی ہے انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے چندے کے پیسے کھا گئے ،وہ سارے پیسے ضبط کیے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ ان ساری چیزوں کے پیچھے عمران خان کی کرمنل سوچ ہے ۔ عمران خان صرف اور صرف ملک میں افراتفری پھیلا نا چاہتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سانحہاے پی ایس کے وقت خیبرپختونخوا میں کس کی حکومت تھی، بنوں جیل بریک ہوئی اس وقت خیبرپختونخوا میں کس کی حکومت تھی۔ انہوں نے کہا کہ دھشتگرد ڈبل کیبنوں میں جلوس کی شکل میں آئے اور بنوں جیل بریک کیا ۔ خیبرپختونخوا کی حکومت اور پولیس کیا کر رہی تھی۔ اتنی دیدہ دلیری سے ایسے واقعات کہیں نہیں ہوئے۔ نااہل ترین شخص کا دھیان پیسہ پٹورنے اور کرپشن پر رہا۔ انہوں نے کہا کہ عمران اہم اداروں کو متنازع بنانے میں ملوث رہا ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ وہ شخص آج دن تک اپنی قوم کو یہ نہیں بتا سکتا کہ میرے بچے کتنے ہیں۔

ان کو صادق و امین کا سرٹیفیکیٹ دے دیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ علی زیدی نے کل ثقافتی لباس پہن کر پریس کانفرنس کی ہے ، ان کی اپنی حیثیت کیا ہے ، علی زیدی کائونسلر کا الیکشن ہار گئے ، لیکن بعد میں ایم این اے اور وفاقی وزیر بن گئے ۔ علی زیدی کی سیاسی حیثیت زیرو بٹا زیرو ہے ۔ وہ بتائیں کہ عمران خان کے پونے تین سالہ دور میں سندھ کو ایک بھی ترقیاتی اسکیم دی ۔ کیا عمران خان نے ایک رات سندھ میں گذاری ۔ انہوں نے علی زیدی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر بی بی زندہ ہوتیں تو عمران خان کبھی وزیر اعظم نہیں بنتے ۔ اگر بی بی زندہ ہوتی تو ملک کی یہ صورتحال نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان خیبرپختونخوا کی اسیمبلی تحلیل کیوں نہیں کرتے ۔ انہیں چیلینج کرتا ہوں کہ ہمت ہے تو کے پی کے کی اسیمبلی توڑیں ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف تمام اوپن اینڈ شٹ کیسز ہیں ، کوئی بھی ایسا کیس نہیں کہ ان کو گرفتار نہ کیا جا سکے ۔ عمران خان نے وزیراعظم پاکستان کے عہدے پر فائز رہتے ہوئے دکانوں کی جعلی رسیدیں بنائیں ۔
٭٭٭

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: بحرانسندھشرجیل انعام میمنگندمگندم کا ذخیرہ
Previous Post

فیصل واوڈا سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی

Next Post

ٹیکنو کریٹ حکومت لانے کا شوشہ چھوڑا جارہاہے ،ملک کو لوٹنے والوں سے میثاق معیشت کیسے کریں' عمران خان

News Editor

News Editor

Next Post
عمران خان

ٹیکنو کریٹ حکومت لانے کا شوشہ چھوڑا جارہاہے ،ملک کو لوٹنے والوں سے میثاق معیشت کیسے کریں' عمران خان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025

مہوش حیات کا انکشاف: شادی کے فیصلے میں جلدبازی نہیں کروں گی

جون 30, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading