• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home صحت و تعلیم
ڈینگی

سندھ میں ملیریا کی وبا کے ساتھ ڈینگی کیسز میں بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ

News Editor by News Editor
ستمبر 9, 2023
in صحت و تعلیم
0 0
0

سندھ (صحت ڈیسک) ایک جانب ڈینگی نے سر اٹھانا شروع کر دیا ہے جس کے سبب یہ خوف پیدا ہوگیا ہے کہ یہ بیماری آئندہ ہفتوں میں آبادی کے بڑے حصے کو متاثر کر سکتی ہے، دوسری جانب ملیریا کے پھیلاؤ میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ کراچی کے ایک بڑے سرکاری ہسپتال میں ایک دن میں ملیریا کے 100 سے زائد کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔صحت کے مختلف مراکز سے اکٹھی کی گئی معلومات سے معلوم ہوتا ہے کہ ملیریا گزشتہ چند ماہ میں تشویش کا ایک بڑا سبب بن گیا ہے، جس سے شہر کے سیکڑوں لوگ متاثر ہوئے ہیں اور سرکاری اعداد و شمار حقیقت کی عکاسی نہیں کررہے۔

محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق کہ کراچی میں گزشتہ چند ماہ کے دوران ملیریا کے صرف چند 100 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اندرون سندھ میں صورتحال برعکس ہے جہاں ہزاروں افراد ملیریا سے متاثر ہو رہے ہیں۔سرکاری اعداد و شمار بمقابلہ حقیقت سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اگست میں صرف حیدرآباد ڈویژن میں 31 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے، کراچی میں مئی میں ملیریا کے 213، جون میں 255، جولائی میں 277 اور اگست میں 474 کیسز رپورٹ ہوئے تاہم اس کے سبب کسی ہلاکت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

اعداد و شمار سے یہ بھی پتا چلتا ہے کہ کراچی میں رواں برس اب تک ڈینگی کے کُل 828 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جن میں سے کسی بھی متاثرہ شخص کی موت واقع نہیں ہوئی۔تاہم سندھ کے متعدی امراض کے ہسپتال اور ریسرچ سینٹر سے جمع کیے گئے اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ رواں سال مئی میں ملیریا سے 2 اور جون میں ڈینگی سے ایک مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

رواں برس ہسپتال میں ملیریا سے متاثرہ کُل 320 مریضوں (مئی میں 37 اور جون میں 52) کا علاج کرایا گیا جہاں جولائی میں مریضوں کے داخلے کی تعداد 52 تھی جوکہ گزشتہ ماہ بڑھ کر 133 ہو گئی۔ہسپتال نے رواں برس ڈینگی کے 102 مریضوں کا بھی علاج کیا، رواں ماہ (ستمبر) میں ملیریا کے 14 اور ڈینگی کے 5 مریض علاج کے لیے داخل کیے گئے تھے۔

انڈس ہسپتال (کورنگی کیمپس) کے ترجمان کے مطابق ہسپتال میں جولائی میں ملیریا کے 20 اور اگست میں 36 مریض داخل ہوئے، گزشتہ 2 ماہ کے دوران ڈینگی کے 8 مریض علاج کے لیے داخل کیے گئے، انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارے پاس ملیریا کے 9 اور ڈینگی کے 3 مریض ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ اعداد و شمار میں فرق کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ ملیریا کے ساتھ ساتھ ڈینگی کے زیادہ تر مریض ہسپتالوں کے بجائے کلینکس میں رپورٹ کیے گئے اور صحتیاب بھی ہوگئے.

محکمہ صحت کو ڈیٹا ہسپتالوں کی جانب سے فراہم کیا جاتا، تاہم ڈینگی اور ملیریا سے متاثرہ مریضوں کی ایک محدود تعداد پیچیدگیوں کا شکار ہوئی اور ہسپتالوں کا رخ کیا۔حیرت انگیز بات یہ ہے کہ حالیہ دنوں میں ڈاکٹر روتھ فاؤ سول ہسپتال کراچی میں ملیریا کے 100 سے زائد کیسز رپورٹ ہونے کا کوئی ذکر سرکاری اعداد و شمار میں نہیں ہے۔

ہسپتال کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر کلب حسین کے مطابق رواں ہفتے ملیریا کے کیسز میں ڈرامائی اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم روزانہ اپنے ہسپتال میں جن 500 سے زیادہ کیسز کا معائنہ کرتے ہیں ان میں سے 100 سے زیادہ مریض ملیریا سے متاثرہ ہوتے ہیں، مریضوں کی بڑی تعداد شہر کے مختلف حصوں سے آنے والے بالغ افراد پر مشتمل ہے۔

وبا کے پھیلنے کی وجہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہر میں غیرصحت بخش حالات کے سوا مچھروں کی وسیع افزائش کی اور کیا وجہ ہو سکتی ہے جس نے ہر گھر کو متاثر کیا ہے۔ان کے مطابق ملیریا کے زیادہ تر کیسز میں پلاسموڈیم وائیویکس شامل ہے، یہ ملیریا کی ان 6 اقسام میں سے ایک ہے جو عام طور پر انسانوں کو متاثر کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انفیکشن کی تصدیق لیبارٹری ٹیسٹ کے ذریعے ہوتی ہے جس کے بعد ہم بخار کو کم کرنے اور مریض کے پلیٹلیٹ کی سطح کو برقرار رکھنے کی کوشش کرتے ہیں جس کے بعد اینٹی ملیریا ادویات دی جاتی ہیں، اکثر مریضوں کو ہسپتال میں تقریباً 4 گھنٹے تک علاج کروانے کے بعد ڈسچارج کر دیا جاتا ہے، پلازموڈیم وائیویکس شدید اور مہلک انفیکشن کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

پرانے شہر کے علاقے میں ایک کلینک چلانے والے سینئر جنرل فزیشن ڈاکٹر الطاف حسین کھتری نے بتایا کہ وہ گزشتہ 3 ہفتوں سے ملیریا کے 4 سے 5 مشتبہ کیسز کا معائنہ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرے کلینک میں حالیہ چند ہفتوں کے دوران ملیریا کی شدت میں کوئی کمی نہیں آئی ہے، آج میں نے 3 ایسے مریض دیکھے جن کا ملیریا ٹیسٹ مثبت آچکا ہے، زیادہ تر مریض لیاری، شیرشاہ، لی مارکیٹ، حب چوکی، گڈاپ اور ہاکس بے سے آرہے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملیر سب سے زیادہ متاثرہ ضلع ہے، جہاں مئی (120 کیسز) کے بعد سے ملیریا کے کیسز کی تعداد میں بتدریج اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔جون میں مجموعی طور پر 156، جولائی میں 173 اور اگست میں 254 کیسز رپورٹ ہوئے جو کہ مقامی حکومت کی جانب سے اس کی روک تھام کے لیے ناکافی اقدامات کو ظاہر کرتے ہیں۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: اقداماتڈاکٹر الطاف حسینڈینگیکیسزہاکس بے
Previous Post

کورولش عثمان میں کام کرنے والے اداکار شادی کے بندھن میں بندھ گئے

Next Post

انٹرنیٹ کے مستقل استعمال اور دماغی کارکردگی کے درمیان تعلق کا انکشاف

News Editor

News Editor

Next Post
انٹرنیٹ

انٹرنیٹ کے مستقل استعمال اور دماغی کارکردگی کے درمیان تعلق کا انکشاف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading