• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 2 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home صحت و تعلیم
پولیو مہم

سندھ حکومت کا ہائی رسک اضلاع میں پیر سے پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ

News Editor by News Editor
مارچ 11, 2023
in صحت و تعلیم
0 0
0

کراچی (ہیلتھ رپورٹر )صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا ہیکہ سندھ میں پولیو مہم بہت اچھے طریقے سے جاری ہے اور گزشتہ 2 سال 9 ماہ میں پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔

انہوں نے یہ بات سندھ سیکریٹریٹ میں منعقدہ پولیو کے خاتمے سے متعلق صوبائی ٹاسک فورس کے اہم اجلاس میں کہی۔ جس کی مشترکہ صدارت چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت اور صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کی۔ اجلاس میں کمشنر کراچی محمد اقبال میمن، سیکریٹری صحت ذوالفقار شاہ، ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو، سیکریٹری اسکول ایجوکیشن غلام اکبر لغاری، کوآرڈینیٹر ایمرجنسی آپریشن سینٹر فیاض عباسی، سی او پی پی ایچ آئی جاوید علی اور روٹری انٹرنیشنل کے نمائندوں نے شرکت کی جبکہ تمام ڈویژنل افسران نے شرکت کی۔

کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ صوبے میں پیر سے پولیو مہم شروع کی جائے گی۔ انہوں نے والدین سے درخواست کی کہ وہ پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور 5 سال تک کے بچوں کو قطرے پلائیں۔ صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ پہلے پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرنے والے والدین کو راضی کرنے کے لیے سوشل موبلائزز کے کردار کو مزید موثر بنایا جائے۔

اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو پولیو مہم کو بھرپور طریقے سے شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پولیو مہم کے لیے مقرر کردہ اہداف کو 100 فیصد حاصل کیا جائے اور پولیو مہم میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہونے کہا کہ پولیو فری پاکستان کی طرف آخری میل بہت چیلنجنگ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دوسرے صوبوں سے لوگ سندھ کی طرف ہجرت کر رہے ہیں جس کے لیے صوبے کے انٹری پوائنٹس پر موثر پولیو مہم چلائی جائے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پولیس،

ریلوے پولیس اور رینجرز کے تعاون سے بس سٹینڈز اور ریلوے سٹیشنوں پر پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ کراچی ٹول پلازہ، حیدرآباد ٹول پلازہ، سکھر، جیکب آباد، گھوٹکی اور کشمور اور صوبے کے دیگر سرحدی اضلاع کے بس اسٹینڈز پر پولیو کے قطرے موثر طریقے سے پلائے جائیں گے اور اس کے لیے محکمہ صحت پولیو ٹیموں کی تعداد میں اضافہ کرے گا۔چیف سیکریٹری سندھ نے سیکریٹری اسکولز ایجوکیشن کو ہدایت کی کہ وہ پرائیویٹ اسکولوں کو پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کرنے کی ہدایت کریں۔صوبائی کوآرڈینیٹر ایمرجنسی آپریشن سینٹر فیاض عباسی نے اجلاس کو بتایا کہ 13 مارچ سے 19 مارچ تک صوبے کے 16 اضلاع میں 41883 فرنٹ لائن ورکرز 56 لاکھ بچوں تک پہنچیں گے۔

اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے مہم کے لیے سیکیورٹی انتظامات کی یقین دہانی کرائی۔اجلاس میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور نیشنل ایمرجنسی اینڈ آپریشن سینٹر کے حکام نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی اور سندھ حکومت کو انسداد پولیو مہم کے لیے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: ائی رسک اضلاعپولیو مہمسندھ حکومت
Previous Post

ایک صحت مندمعاشرے کی تشکیل کیلئے ہمیں صحت مندلائف سٹائل اپناناہوگا'ڈاکٹرجاویداکرم

Next Post

پاکستانی موٹرسائیکلیں بڑی تعداد میں افغانستان کی مارکیٹ میں پہنچ گئیں

News Editor

News Editor

Next Post
موٹرسائیکلیں

پاکستانی موٹرسائیکلیں بڑی تعداد میں افغانستان کی مارکیٹ میں پہنچ گئیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

571
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading