سلہٹ(سپورٹس نیوز )بنگلادیش نے سلہٹ ٹیسٹ میں78 رنز سے شکست دیکر پاکستان کو وائٹ واش کردیا۔ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان سلہٹ کے مقام پر جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے آخری دن بنگلا دیش کو جیت کے لیے 3 وکٹیں درکار تھیں جبکہ پاکستان کو جیت کے لیے 121 رنز کی ضرورت تھی۔
ٹیسٹ میچ کے 5 ویں دن پاکستان ٹیم 437 رنز کے ہدف کے تعاقب 359 بنا کر آل آوٹ ہوگئی اور اس طرح بنگلادیش نے قومی ٹیم کو 78 رنز سے شکست دی۔ بنگلا دیش ٹیسٹ ٹیم نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کردیا۔مہمان ٹیم پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میں ڈھاکا کے مقام پر 104 رنز جبکہ دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں سلہٹ میں 78 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
اس کامیابی کے ساتھ بنگلا دیش نے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل انگلینڈ اور بھارت کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، بنگلا دیش کی ٹیم ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پانچویں نمبر آ گئی جبکہ پاکستان 4 پوائنٹس کے ساتھ 8 ویں نمبر پر موجود ہے۔واضح رہے ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کا اگلا امتحان انگلینڈ کے ساتھ ہے جس میں قومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف انگلینڈ میں 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی