سلمان علی آغا کے رنر اپ چیک پھینکنے کی حقیقت سامنے آگئی، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب

سلمان علی آغا کے رنر اپ چیک پھینکنے کی حقیقت سامنے آگئی، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب

ایشیا کپ کی اختتامی تقریب میں پاکستان ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کے ایک ویڈیو کلپ نے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کی، جس میں وہ رنر اپ کا چیک ہاتھ میں لینے کے بعد تیزی سے ایک طرف رکھتے نظر آئے۔ اس واقعے کو بھارتی میڈیا نے پروپیگنڈے کے طور پر استعمال کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ پاکستانی کپتان نے بھارتی مہمان کی توہین کی ہے۔

تاہم حقائق سامنے آنے کے بعد یہ واضح ہوگیا کہ سلمان علی آغا کا یہ عمل دانستہ نہیں تھا۔ جس شخصیت سے انہوں نے چیک وصول کیا وہ بھارتی نہیں بلکہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے صدر اور اے سی سی کے عہدیدار امین الاسلام بلبل تھے۔ پریزنٹر نے چیک دینے کے فوراً بعد انہیں اپنی جانب بلایا، جس پر سلمان علی آغا نے عجلت میں چیک کو ایک طرف رکھنے کی کوشش کی۔ یہی منظر ویڈیو میں ایسا دکھائی دیا جیسے انہوں نے چیک پھینک دیا ہو۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا نے اس ویڈیو کو اس تناظر میں اچھالا کہ پاکستانی کپتان نے بھارتی ٹیم کے رویے کے جواب میں ایسا کیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارتی ٹیم نے غیر پیشہ ورانہ طرزِ عمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے وزیرِ کھیل محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کر دیا تھا، جس کے باعث تاریخ میں پہلی بار کسی ایشیا کپ کی اختتامی تقریب ٹرافی کی تقسیم کے بغیر ختم ہوئی۔

پاکستانی کرکٹ بورڈ نے اس واقعے پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ کھیل کو سیاست سے الگ رکھا جانا چاہیے اور بھارتی پروپیگنڈا بے بنیاد ہے۔

2 تبصرے ”سلمان علی آغا کے رنر اپ چیک پھینکنے کی حقیقت سامنے آگئی، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب

اپنا تبصرہ لکھیں