ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کی نئی ریلیز ہونے والی فلم سکندر کو باکس آفس پر کمائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ تیسرے دن فلم نے صرف 19.5 کروڑ روپے کمائے، جو کہ ریلیز کے پہلے دن کی کمائی کے مقابلے میں نمایاں کم تھے، فلم نے اتوار کو ریلیز ہونے کے بعد پہلے دن 26 کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا۔
عید کے دن فلم نے کچھ بہتری دکھائی اور 29 کروڑ روپے کمائے، لیکن اس کے بعد کے دنوں میں کمائی میں تیزی سے کمی آئی، 3 دنوں میں فلم کی مجموعی کمائی 74.5 کروڑ روپے رہی۔ یاد رہے کہ فلم کا بجٹ 200 کروڑ روپے تھا، جس کے مقابلے میں ابتدائی کلیکشن توقعات سے کم ہے۔
فلم سکندر سلمان خان اور رشمیکا مندانا کی پہلی مشترکہ فلم ہے۔ماہرین کے مطابق سکندر کی ابتدائی کمائی مایوس کن رہی، خاص طور پر پشپا 2 کے مقابلے میںیہ فلم باکس آفس پر غیر معمولی کامیابی حاصل نہیں کر سکی۔دوسری جانب الو ارجن کی فلم پشپا 2 نے سکندر کو باکس آفس پر سخت ٹف ٹائم دیا ہے، پشپا 2 کے ہندی ورژن نے تیسرے دن ہی 73.5 کروڑ روپے کا بزنس کیا، جبکہ فلم کی تین دنوں کی مجموعی کمائی 200.7 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔